Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, August 15, 2019

آزادی کی عظیم تاریخ کو جاننا نٸی نسلوں کے لٸے نہایت ضروی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مولانا مخمد ایوب۔


سہارنپور ۱۵/اگست   /صداٸے وقت /بشکریہ /نیوز پلس+بیورو۔
=========================
جامعۃ حضرت فاطمہ عالمپورعمادپور* میں جشن آزادی کا پروگرام بڑے جوش وخروش کے ساتھ  منایا گیا۔اس موقع پر پرچم کشائی کی رسم جامعہ کے *مہتمم و‌بانی جناب حضرت مولانا محمد ایوب صاحب قاسمی صدرالمدرس مدرسہ فیض ہدایت رحیمی رائے پورنے* ادا کی ۔۔۔
حضرت مولانا نے آزادی کے تعلق سے بتاتے ہوئے فرمایا کہ
.
 آزادی ایک بڑی نعمت ہے. آزادی بغیر جدوجہد اور قربانی کے حاصل نہیں ہوتی. یہ ملک بھی بڑی قربانیوں کے بعد آزاد ہواہے. آزادی کی عظیم تاریخ کوجاننا نئ نسلوں کے لئے نہایت ضروری ہے ہم مجاہدین وطن کی قربانیوں کو پڑھیں.
جامعہ کے جنرل سکریٹری *مولانا محمد طیب صاحب قاسمی*  نے جنگ آزادی کی تاریخ بیان کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ 1757 یا1857 سے جنگ آزادی کی تاریخ بیان کرتے ہیں انہیں تاریخ کا علم نہیں یاپھر ناانصافی کرتے ہیں. انہوں نے کہا کہ اگر والی بنگال سراج الدولہ کے ساتھ میر جعفر غداری نہ کرتا تو انگریز اسی وقت اس ملک سے دم دبا کر بھاگ چکاہوتا. انہوں نے شیر میسور فتح علی خان ٹیپو سلطان کاوہ جملہ بھی سنایا جو جذبہ حریت اور آزادی پرابھارتاہے کہ گیڈر کی سو سالہ زندگی سےشیر کی ایک دن کی زندگی اچھی ہے. مولانا موصوف نے مزید کہا کہ شاہ ولی اللہ محدث دہلوی. شاہ محمد اسحاق. شاہ عبدالغنی دہلوی شاہ عبد العزیز. شاہ اسماعیل شہید. سید احمد شہید. حاجی امداد اللہ مہاجر مکی. مولانا محمد منیرنانوتوی مولانا رشید احمد گنگوہی. حافظ ضامن شہید. مولانا ولایت علی. مولانا یحییٰ علی. موہن داس کرم چندرگاندھی. سبھاش چندر بوش.  وغیرہ کا  تذکرہ بھی کیا۔ اورکہابغیران کے تذکرہ کےجنگ آزادی کی تاریخ ادھوری ہے۔انہوں نے .افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آج ان مجاہدین کانام اور ان کی قربانیوں کو فراموش کیا جارہا ہے جنہوں نے اس ملک کو آزاد کرانے میں تن من دھن کی بازی لگا دی. سولی پرچڑھنا توگوارہ کیا لیکن غلامیت کے ساتھ زندہ رہنا نہیں.پروگرام میں جامعہ کے  طلباء نےثقافتی تاریخی اور معلوماتی مختصر پروگرام پیش کیا. اور قومی ترانہ پڑھا. جامعہ میں عیدالاضحیٰ کی تعطیل کے باوجود قرب وجوار کے طلبہ اساتذہ. عوام اور برادران وطن نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور مل جل کر جشن آزادی منایا.

*اشفاق عنبر, قاری محمــد طارق عزیزی ,قاری محمد حزیفہ مولانا محمد اطہر ایوبی رحیمی مولانا محمد زکریا قاسمی قاری محمد سفیان سلمان‌ایوبی مولوی عثمان ایوبی محمد اکرام ٹھیکیدار حافظ مکرم علی* دوکاندار وغیرہ نے پروگرام کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا.
*رپورٹ ۔۔۔۔اشفاق عنبر/سلمان ایوبی*