Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, August 4, 2019

بہار ۔۔بچہ چور کے شک میں دو سکھ اور ایک نیم پاگل عورت ہجومی تشدد کا شکار۔

پٹنہ بہار۔۔۔صداٸے وقت/ذراٸع۔۔۔۔۔۔4 اگست 2019.
....................................................پٹنہ میں دو سکھ زاٸرین کو ہجومی تشدد کا شکار بنایا گیا اور دونوں کو پٹنہ کے میڈیکل کالج میں بھرتی کریا گیا جہاں دونوں کی حالت تشویشناک بنی ہوٸی ہےخبروں کے مطابق رنکی سنگھ ٣٥ سال اور پرنس کمار 40 سال دہلی کے رہنے والے دونوں سکھ زاٸرین ہانڈی گردوارے میں رکے تھے۔۔۔یہ دونوں کسی ضرورت کے تحت نزدیکی بازار میں پہنچے تو دکاندار اور رہاٸشی کالونی کے لوگوں نے بچہ چور سمجھ کر ان دونوں پر حملہ کردیا اور دونوں کی جم کر پٹاٸی کردی۔۔۔۔کسی مقامی فرد کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے دونوں کو ہجوم سے چھڑا کر پٹنہ میڈیکل کالج میں بھرتی کرایا۔جہاں دونوں کی حالت تشویشناک ہے۔

دوسری جانب بہار کے پھلواری شریف میں ایک 40 سالہ نیم پاگل خاتون کو بچہ چور سمجھ کر ہجوم نے تشدد کا نشانہ بنایا۔اس کو بھی اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔
ایک سرکاری اعداد و شمار کے مطابق تقریباً ای درجن واقعات اسی طرح کے ایک ماہ کے اندر ہوچکے ہٕیں۔۔پولیس ابھی تک اس طرح کے واقعات پر قابو پانے میں ناکام ثابت ہورہی ہے۔