نٸی دہلی۔۔۔صداٸے وقت/ذراٸع۔/نماٸندہ۔مورخہ 6 اگست 2019.
========================= سابق وزیر خارجہ اور بی جے پی کی سینیر رہنما سشما سوراج اب نہیں رہیں۔۔۔انھوں نے اپنی آخری سانس ایمس اسپتال میں لی۔۔۔ان کی طبیعت بگڑنے پر انھیں ایمس میں بھرتی کرایا گیا تھا۔
========================= سابق وزیر خارجہ اور بی جے پی کی سینیر رہنما سشما سوراج اب نہیں رہیں۔۔۔انھوں نے اپنی آخری سانس ایمس اسپتال میں لی۔۔۔ان کی طبیعت بگڑنے پر انھیں ایمس میں بھرتی کرایا گیا تھا۔
![]() |
سشما سوراج۔۔۔۔۔۔14 فروری 1952.....6اگست 2019 |
وہ کافی لمبے عرصے سے بیمار چل رہی تھیں ان کا کڈنی ٹرانسپلانٹ بھی ہوا تھا۔بیماری کے چلتے سشما سوراج نے ٢٠١٩ کا پالیمانی انتخاب نہیں لڑیں۔۔2014 میں جب بی جے پی کی حکومت مرکز میں بنی تو ان کو وزیر خارجہ کی ذمے داری دی گٸی تھی۔اس کے قبل وہ دہلی کی وزیر اعلیٰ بھی رہ چکی ہیں۔
سشما سوراج کی ہیداٸش پنجاب میں 14 فروری 1952 میں ہوٸی تھی۔انھوں نے قانون کی ڈگری حاصل کی تھی۔
ان کے انتقال پر صدر جمہوریہ , وزیر اعظم سمیت ملک کے بھی لیڈران تعزیت کا پیغام دے رہے ہیں۔
انتقال سے چار گھنٹہ قبل سشما سوراج نے ٹویٹ کرکے وزیر اعظم و وزیر اخلہ کو کشمیر کی تشکیل نو اور آرٹیکل 370 کو ختم کرنے پر مبارکباد دی تھی۔