Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, August 6, 2019

آرٹیکل 370 کو ہٹانے اور جموں و کشمیر تشکیل نو ایکٹ لوک سبھا میں پاس

نٸی دہلی/ صداٸے وقت/ذراٸع۔
=========================
پارلیمنٹ میں منگل کو جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دینے سے متعلق آرٹیکل 370 کی زیادہ تر شقوں کو ختم کرنے سے وابستہ سنکلپ کو منظوری دیدی ۔ راجیہ سبھا نے اس سنکلپ کو پیر کو ہی پاس کردیا تھا ۔ آج لوک سبھا نے اس کو منظوری دیدی ۔ لوک سبھا میں آرٹیکل 370 کی زیادہ تر شقوں کو ختم کرنے سے متعلق سنکلپ کو 72 کے مقابلہ میں 351 ووٹوں سے پاس کیا گیا ۔ وہیں لوک سبھا میں جموں و کشمیر تشکیل نو ایکٹ 2019 کو 70 کے مقابلہ میں 370 ووٹوں سے منظور کیا گیا ۔

ایوان زیریں میں وزیر داخلہ امت شاہ کی جانب سے پیش سنکلپ میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان کے آئیں کے آرٹیکل 370 کی شق 1 اور آرٹیکل 370 کی شق تین کے ذریعہ دئے گئے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ پارلیمنٹ کی سفارش پر یہ اعلان کرتے ہیں کہ جس دن ہندوستان کے صدر جمہوریہ کے ذریعہ اس اعلان پر دستخط کئے جائیں گے اور اس کو سرکاری گزٹ میں شائع کیا جائے گا ، اس دن سے مذکورہ آرٹیکل کی سبھی شقیں نافذ نہیں رہیں گی ، سوائے شق نمبر ایک کے
اس میں کہا گیا ہے کہ 19 دسمبر 2018 کو صدر جمہوریہ کے اعلان کے بعد جموں و کشمیر ریاستی اسمبلی کے اختیارات اس ایوان کو ہیں ۔ اس سے پہلے پیر کو جموں و کشمیر تشکیل نو ایکٹ کو پاس کرنے کیلئے راجیہ سبھا میں ووٹنگ ہوئی ، جس میں 61 کے مقابلہ 125 ووٹوں سے اس کو منظور کرلیا گیا