جون پور ۔۔۔اتر پردیش(صداٸے وقت نیوز۔).
=========================
کھیتا سرا ئے تھا نہ حلقہ کے مہروڑا گاؤں میں اتوار کے روز گاؤں کے لوگ معیار سے ہٹ کر ناقص راشن تقسیم کئے جانے سے ناراض ہوگئے اور ہنگامہ کرنے لگے۔اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے لوگوں کوسمجھا کر کسی طرح معاملے کو ختم کرا یا۔

اطلاع کے مطابق مذکورہ تھا نہ حلقہ کے مذکورہ گاؤں میں پشپا دیوی کے نام سے راشن کی دکان ہے جس کی دیکھ بھال اس کا بھائی ارون کر تا ہے ۔ گاؤں کی شکنتلا،امرواتی، ساوتری، لالی اور مننالال کا الزام ہے کہ کوٹے دار انگوٹھا لگوا لیتا ہے لیکن راشن نہیں دیتا ہے۔اگر راشن کی تقسیم کرتا بھی ہے تو ناقص معیار کا دیتا ہے جو جانوروں کو بھی کھلا نے لائق نہیں ہو تا ہے۔ اتوار کے روز بھی کو ٹے دار نے جو چاول اور گیہوں کی تقسیم کیا ہے وہ انتہائی خراب معیار کا ہے۔ دیہی خواتین ناقص معیار کا راشن دیکھتے ہی مشتعل ہوگئیں اورجمع ہوکر دکان کا گھیرا ؤکردیا اور انہوں نے دکان کا خواتین کے جمع ہونے سے کھیتاسرائے کھٹہن روڈ پر جام کی صورتحال پیدا ہوگئی۔اطلاع ملتے ہی ایس اووجئے پرتاپ سنگھ اور نائب داروغہ راجیش سنگھ فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔ موقع پر پہنچ کر پولیس والوں نے گاؤں کے لوگوں کو یقین دہانی کر اتے ہوئے کہا کہ اگر کوٹے دار کے بارے میں تحریری شکایت کریں گے تو ان کی سنوائی ہوگی۔ دیہی عوام کی ناراضگی کو دیکھتے ہوئے پولیس کو ٹے دار کو تفتیش کے لئے تھانہ لائی ہے۔