Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, August 27, 2019

فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم کا نام تبدیل۔۔۔اب کہلاٸے گا ”ارون جیٹلی“ اسٹیڈیم

نئی دہلی:صداٸے وقت /ذراٸع۔
=========================
دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈی ڈی سي اے) نےاپنے سابق صدراور سابق مرکزی وزیرخزانہ ارون جیٹلی کےنام پردارالحکومت کےفیروزشاہ کوٹلہ اسٹیڈیم کا نام رکھنےکا فیصلہ کیا ہے۔
فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم کا نام اب ارون جیٹلی اسٹیڈیم رکھا جائےگا۔ ڈی ڈی سی اے نےمنگل کو یہ فیصلہ کیا۔ اگرچہ یہ میدان فیروزشاہ کوٹلہ میدان ہی رہےگا اور اسٹیڈیم کا نام ارون جیٹلی اسٹیڈیم 
رکھا جائےگا
۔
ارون جیٹلی کا گذشتہ 24 اگست کوایمس میں طویل بیماری کے بعد انتقال ہو گیا تھا۔ وہ 1999 سے 2013 تک ڈی ڈی سی اے کے صدررہےتھے۔ ڈی ڈی سی اے کےصدررجت شرما نے یہ جانکاری دیتے ہوئےبتایا کہ اس بارے میں آئندہ 12 ستمبرکودارالحکومت میں ایک تقریب کے دوران یہ اعلان کیا جائےگا۔ اسی تقریب میں فیروز شاہ کوٹلہ کےایک اسٹینڈ کا نام ہندستانی کپتان وراٹ کوہلی کےنام پربھی رکھا جائےگا۔
رجت شرما نےکہا کہ ارون جیٹلی کویہ ڈی ڈی  سی اے کی جانب سے خراج تحسین ہوگا۔ اس اسٹیڈیم کی تعمیرنواس وقت ہوئی تھی جب جیٹلی ڈی ڈی سی اے کےصدرتھے۔ اس لئے ہم نے متفقہ طورپرفیصلہ کیا ہےکہ اس اسٹیڈیم کا نام ارون جیٹلی کےنام پررکھا جائے۔ جیٹلی کی حمایت اورحوصلہ افزائی ہی سے وراٹ کوہلی، وریندرسہواگ، گوتم گمبھیر، آشیش نہرا، رشبھ پنت اوربہت سے دوسرے کرکٹروں نےہندوستانی ٹیم میں جگہ بنائی اورہندستان کا نام روشن کیا۔