Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, August 27, 2019

29 اگست کو لکھنٶ راج بھون میں پوروانچل یونیورسٹی کے کھلاڑیوں کو اعزاز

جون پور۔اتر ردیش۔ صداٸے وقت ۔۔۔۔نیوز۔
=========================
ویر بہادر سنگھ پوروانچل یونیورسٹی، رام منوہر لوہیا اودھ یونیورسٹی فیض آباد اور مہاتما گاندھی کانشی ودیاپیٹھ وارانسی کے مشترکہ اہتمام میں آئندہ29 اگست کو لکھنؤ کے گاندھی آڈیٹوریم راج بھون میں قومی یوم کھیل کھلاڑی اعزاز تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
منگل کے روز کھلاڑیوں کے لکھنؤ روانہ ہونے سے پہلے یونیورسٹی کے رجسٹرار سجیت کمار جیسوال، فنانس افسر ایم کے سنگھ اور امتحان کنٹرولر بی این سنگھ نے کھلاڑیوں کی بس کو جھنڈی کے ساتھ روانہ کیا۔ انہوں نے کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ محنت سے تمغہ جیت کر انہوں نے یونیورسٹی کی قدر میں اضافہ کیا ہے
۔
کھیل سکریٹری ڈاکٹر آلوک کمار سنگھ نے بتایا کہ 29 اگست کو راج بھون کے گاندھی آڈیٹوریم میں منعقدہ ایک تقریب میں چانسلر اور گورنر اتر پردیش آنندی بین پٹیل پوروانچل یونیورسٹی کے 104 کھلاڑیوں کو قومی سطح کے مقابلوں میں سونے، چاندی اور کانسہ کے تمغے جیتنے پر عزاز دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی ٹیم کے 31 کوچ اور ٹیم منیجر کو بھی اعزاز حاصل ملے گا۔ پوروانچل یونیورسٹی کے کھلاڑیوں کو یہ اعزاز چھٹی بار راج بھون میں ملے گا۔ اس موقع پر ڈاکٹر وریندر وکرم یادو، ڈاکٹر منوج مشرا، ڈاکٹر وجے پرتاپ تیواری، ڈاکٹر دگ وجے سنگھ، ڈاکٹر کے ایس تومر، ڈاکٹر پرشانت رائے، ایم ایم بھٹ، سنجے شریواستو، رجنیش سنگھ، اشوک سنگھ موجود رہے۔