Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, August 23, 2019

جامعة الصفة الاسلامیہ اورنگ آباد۔۔۔۔میں دوسرا یوم تاسیس کا کامیاب انعقاد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بعنوان ”تجدید عہد“۔

اورنگ آباد۔۔۔مہاراشڑ۔از /اختر الاسلام/۔صداٸے وقت .
=========================
عصری تعلیم یافتہ حضرات وخواتین کے لیے علوم شرعیہ میں تفقہ وتخصص پیدا کرنے کے لئے22، اگست 2017کو *عالم اسلام کےمشھور ومعروف عالم دین اور سابق امیر جماعت اسلامی ہند، مولانا سید جلال الدین عمری صاحب دامت برکاتہم کے دست مبارک سے جامعة الصفة الإسلامية، اورنگ آباد کا قیام عمل میں آیا.* الحمد لللہ بروز جمعرات 22اگست 2019 کو جامعہ کا دوسرا تاسیسی سال مکمل ہوا اور تیسرے تعلیمی سال جاری ہیں .اس اہم موقع پر جامعہ میں دوسرا *یوم تاسیس جامعہ* بعد نماز مغرب، جامعہ ہی میں منعقد کیا گیا.
طلبہ وطالبات کی پیشکش سے پروگرام کا آغاز ہوا. نصاب تعلیم میں زیر تدریس سورالقرآن میں سے بعض آیات کا انتخاب طلبہ وطالبات نے کیا اور *تلاوت القرآن و ازخود ترجمانی* کی پیشکش سے پروگرام کا آغاز ہوا. تلاوت کلام اللہ کے بعد طالبہ جامعہ نے بعنوان 'میراپیمبر عظیم ترہے' *مدح النبی صلی اللہ علیہ وسلم* پیش کی.
*افتتاحی کلمات*، مولانا اختر الإسلام ندوی (مھتمم تعلیمات) نے پیش کئے. موصوف نے اساتذہ کرام کا تفصیلی تعارف پیش کیا. پروگرام کی غرض وغایت پر روشنی ڈالی کہ یوم تاسیس درحقیقت تجدید عہد کا مرحلہ ہوتا ہے.پھر پروگرام کا اہم ترین موضوع طلبہ و طالبات جامعہ کے سامنے مقاصدجامعہ کی وضاحت اور اسکی تفصیلی تفہیم وتذکیر کا رہا.

*مقاصدجامعہ تفہیم وتذکیر* کے عنوان سے تین اہم مقاصد معزز مقررین مولانا محمد نصیر اصلاحی (ناظم اعلی مجلس العلماء، مہاراشٹر )، محترمہ مبشرہ فردوس صاحبہ (رکن مجلس نمائندگان) اور ڈاکٹر شاداب منور موسی (امیر مقامی جماعت اسلامی اورنگ آباد، وسط) نے بہترین انداز میں تفصیلا ودلنشین انداز میں پیش کئے.
*مشن جامعة الصفة الإسلامية اور شھراورنگ آباد* پر اظہارِ خیال کرتے ہوتے ہوئے محترم انجینئر عبدالواجد قادری صاحب (ناظم شھر) نے گرانقدر نصائح اور طلبہ وطالبات کے سامنے تحریک وملت کی ضروریات رکھی اور اساتذہ کرام کی بھی اہم امور کی جانب رہنمائی فرمائی.
مرکزی موضوع *تجدید عھد* کے عنوان سےاس یوم تاسیس کے موقع پر جامعہ کی طرف سےمقاصد جامعہ پر مشتمل اک عھد تیار کیا گیا اور طلبہ وطالبات، اساتذہ کرام ودیگر شرکاء سے اللہ کی بارگاہ میں عھد لیاگیا. تجدید عھد کی کاروائی مولانا اختر الإسلام ندوی (مھتمم تعلیمات) نے انجام دی.
پروگرام کی آخری اور سب سے اہم کڑی
*صدارتی خطاب*، مولانا حافظ محمد الیاس خان فلاحی صاحب (معاون امیر حلقہ وناظم جامعہ) نے ادا کی. مولانا نے، علوم شرعیہ کی اہمیت قیام جامعہ کا پس منظر، طلبہ وطالبات اور اساتذہ کرام سے وابستہ امیدیں، تحریک وملت کی ضروریات، جامعہ کی اہمیت وافادیت، حالات حاضرہ میں اہم حوصلہ افزا گفتگو رکھی. جامعہ کے توسیع واستحکام میں طلبہ وطالبات واساتذہ کرام کا اہم وبنیادی رول جیسے کئی نکات نہایت تڑپ ودل پذیرانہ انداز میں پیش کیا. *نظامت* کے فرائض مولانا محمد مصطفی ندوی صاحب (استاد جامعہ) نے بہترین انداز میں ادا کئے.
اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ جامعہ کو مزید توسیع واستحکام عطا فرمائے، تمام اساتذہ کرام کی خدمات کو قبول فرمائے، طلبہ وطالبات کو  تفقہ وتخصص فی الدین عطا فرمائے، جامعہ کو تحریک اسلامی کے لئے افرادسازی کا ذریعہ بنائے .
آمین یا رب العالمین
                  اختر الإسلام ندوی
                   مھتمم تعلیمات
      جامعة الصفة الإسلامية اورنگ آباد