Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, August 11, 2019

چلو قربان کر ڈالیں !!!

مختصر سی نظم/صداٸے وقت/نظام الدین خان۔
=========================

مہینہ ہم پہ قربانی کا
پھر سے سایہ افگن ہے
چلو قربان کر ڈالیں
انا کو, خود پسندی کو
عداوت کو,  کدورت کو
جہالت اور نفرت کو
چلو قربان کر ڈالیں
دلوں کو بانٹنے والی
دلوں کو توڑنے والی
ہر اک بیکار عادت کو
چلو قربان کر ڈالیں
فقط اللہ کی خاطر
خدارا ایک ہو جائیں
مسلماں کو مسلماں سے
جو بانٹے ایسے مسلک کو
چلو قربان کر ڈالیں
*کہ قربانی علامت ہے خدا کو راضی کرنے کی*
*بدی کی ہر علامت کو چلو قربان کر ڈالیں*.