Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, August 26, 2019

پٹرولیم کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف کانگریسیوں کی دستخطی مہم۔

جون پور۔۔۔۔اتر پردیش۔ (صداٸے وقت نیوز)۔
=========================
پٹرولیم اشیاء کی قیمت میں ہو رہی اضافہ کو لیکر پیر کے روز کانگریس پارٹی کے ضلع نائب صدر راکیش مشرا کی قیادت میں کارکنوں نے کھٹہن بازار میں واقع پٹرول پمپ پر مظاہرہ کرتے ہوئے مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کیا۔اس دوران عوام کے درمیان دستخط مہم چلا کرمرکزی حکومت کے خلاف مخالفت ظاہر کیا گیا۔
 
اس دوران مسٹر مشرا نے حکومت کی مسلسل قیمتوں میں اضافے کو عوام کو دھوکہ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت مہنگائی کو روکنے میں ناکام ہے۔ روزانہ ڈیزل، پٹرول کی قیمت میں اضافہ کرکے وہ عوام کے جیب کو لوٹ رہی ہے۔ روزگار کے مواقع اور مہنگائی کو کم کرنے کے نام پر اقتدار میں آنے والی بی جے پی دونوں معاملات پر مکمل ناکامی ثابت ہو رہی ہے۔ اس موقع پر پرویز احمد، وشرام رام، پون شرما، ڈاکٹر رمیش چندر بند، بھرت لال یادو، دیویش اپادھیائے، سبھاش چندر، ونئے مشرا سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔