Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, August 7, 2019

جونپور۔۔۔نصف درجن گاٶں کے افراد عجیب طرح کی بیماری سے پریشان۔۔۔۔۔۔لوگ ہوتے جارہے ہیں معذور۔۔۔۔۔۔محمہ صحت نید میں!!!

جون پور... (صداٸے وقت نیوز)۔
=========================
منگرابادشاہ پور تھانہ حلقہ کے صنعتی علاقہ ستہریا کے بغل میں واقع نصف درجن سے زیادہ گاؤں میں کس قدر کی نامعلوم بیماری نے لوگوں کا اپنا شکار بنا لیا ہے کہ لوگ معذور ہوتے جا رہے ہیں۔دن با دن ان لوگوں کی حالت اتنی خراب ہوتی جا رہی ہے کہ یہ لوگ اٹھنا بیٹھنا تو دور خود سے کھانے پینے کو محتاج ہوتے جا رہے ہیں۔اس طرح کی خطرناک بیماری نے جہاں نصف درجن گاؤں میں دستک دیا ہوا ہے وہیں شکایت کے باوجود محکمہ صحت کوئی توجہ نہیں دے رہا ہے جس کو لیکر بدھ کے روز عام آدمی پارٹی نے کلکٹریٹ میں کچھ متاثرین کو لیکر مظاہرہ کیا اور ضلع انتظامیہ کی توجہ اس طرف متوجہ کرایا۔
عام آدمی پارٹی کے کارکنان نے بدھ کے روز درجنوں کی تعدادمیں معذور لوگوں کو لیکر کلکٹریٹ پہنچ کر مظاہرہ کیا۔ضلع انتظامیہ کو میمورنڈم دیتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ فتوپور،کلاں،کانشی سرائے،کیتھاپور،مجھگاواں،بھدولی سمیت دیگر گاؤ ں میں نامعلوم بیماری نے کافی سالوں سے دستک دیا ہوا ہے۔اس کی زد میں آنے والے لوگ معذور ہوتے جا رہے ہیں۔جو بچے پیدائش سے صحت مند ہیں وہ بھی جوانی کی عمر میں معذور ہوجا رہے ہیں۔اتنا ہی نہیں شادی کر آئی کئی خواتین بھی اس بیماری کی زد میں آکر معذور ہو گئی ہیں۔انھوں نے ضلع انتظامیہ سے بیماری سے متعلق جانچ کراکر علاج کرانے اپیل کی ہے۔