Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, August 7, 2019

جونپور۔۔۔بلیا لکھنٶ شاہراہ ہر رہزنی۔زیورات و نقدی کی لوٹ۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (صداٸے وقت نیوز)۔
=========================
سرپتہاں تھانہ حلقہ کے ردھولی بازار میں لکھنو۔بلیا شاہراہ پر گزشتہ دیر شب حوصلہ بلند بدمعاشوں نے شادی شدہ جوڑے کو روک کر طمنچہ کے دم پر دھمکی دیتے ہوئے نقدی اور زیورات لیکر فرار ہو گئے۔بدمعاشوں کے جاتے ہی متاثر کے زریعے واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔اطلاع پر پہنچی پولیس نے موقع معائنہ کر بدمعاشوں کی سراغ رسی میں مصروف ہو گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق بڑونا گاؤں رہائشی جے ناتھ یادو اپنی اہلیہ کو شاہ گنج کے کسی ڈاکٹر کے یہاں دکھا کر واپس لوٹ رہا تھا کہ اسی جیسے ہی مذکورہ گاؤں کے قریب پہنچا تھا پہلے سے موجود موٹرسائیکل سوار بدمعاشوں نے اسے روک لیا اور طمنچہ کے دم پر دھمکی دیکر بیاہتا کے زیورات سمیت شوہر سے نقدی اور موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے۔بدمعاشوں کے فرار ہوتے ہی متاثر نے واقعہ کی اطلاع مقامی تھانے پر دی۔اطلاع ملتے ہی تھانہ انچارج وجے کمار چورسیا فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور معائنہ کر بدمعاشوں کی سراغ رسی میں لگ گئے۔پولیس نے نامعلوم بدمعاشوں کے خلاف مقدمہ قائم کر لیا ہے۔