Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, August 7, 2019

موٹر ساٸیکل سوار ٹرک سے ٹکراٸے۔ایک کی موت دوسرا شدید زخمی۔

جون پور  ۔۔اتر پردیش / صداٸے وقت نیوز۔
=========================
شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے کوڑیاں گاؤں کے قریب دعوت سے واپس لوٹ رہے موٹرسائیکل سوار دو نوجوان شاہراہ کنارے کھڑی ٹرک سے ٹکرا گئے جس کے سبب میں ایک نوجوان کی جائے واقعہ پر ہی موت ہو گئی جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔مقامی لوگوں کی مدد سے زخمی کو علاج کیلئے مقامی مردانہ اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں سے ڈاکٹروں نے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔لاش کو پولیس نے قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔
اطلاع کے مطابق نظام پور گاؤں رہائشی وکرم 22ولد رام جس اپنے پڑوسی منگل25ولد رام دھاری کو لیکر شاہ گنج میں کسی دوست کے یہاں دعوت میں گیا تھا۔دیر شب کھانے کے بعد دونوں واپس لوٹ رہے تھے کہ شاہراہ کے مذکورہ گاؤں کے قریب تیز رفطار موٹرسائیکل توازن خراب ہونے سے بے قابو ہو کر شاہراہ کنارے کھڑی ایک ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے سبب میں موٹرسائیکل چلا رہے وکرم کی جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی جبکہ ساتھی شدید زخمی ہو گیا۔حادثہ کی آواز سن پہنچے مقامی لوگوں نے واقعہ کی اطلاع پولیس کو دیا جس پر پہنچی پولیس نے ایمبولنس کی مدد سے دونوں کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں سے ڈاکٹروں نے وکرم کو مردہ قرار دیتے ہوئے دوسرے نوجوان کو حالت نازک دیکھ بہتر علاج کیلئے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔لاش کو پولیس نے قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج ضروری کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔