Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, August 7, 2019

جونپور۔۔راشن کی دکان کی تقسیم کو لے کر ہنگامہ۔۔۔اےڈی او پنچاٸت کے ساتھ بد سلوکی۔۔۔۔مقدمہ درج۔

جون پور ۔۔۔اترپردیش۔/صداٸے وقت نیوز۔
==========================
دھرماپور بلاک حلقہ کے بنجارے پور گاؤں میں سرکاری سستے غلے کی دکان کے انتخاب کیلئے بلائی گئی کھلی میٹنگ میں بدھ کے روز جم کر ہنگامہ ہو گیا۔پورے گاؤں کے سامنے ہی ایک فریق کے شہ زوروں نے اے ڈی او پنچایت سے مارپیٹ کرتے ہوئے سرکاری ڈائری اور گاڑی کی چابھی چھین لیا جس کی مخالفت کرنے پر ڈرائیور کی بھی پٹائی کر دی گئی۔مقامی لوگوں کی اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے موقع سے اے ڈی او پنچایت کو محفوظ نکال کر بلاک مرکز پر پہنچایا۔معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے بی ڈی او نے پولیس کو تحریر دیکر مقدمہ درج کرایا ہے۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ بلاک حلقہ کے بنجارے پور گاؤں میں بدھ کے روز سرکری غلے کی دکان کے انتخاب کیلئے کھلی میٹنگ بلائی گئی تھی۔دکان الاٹ کرنے کیلئے اے ڈی او پنچایت کی نگرانی میں گاؤں کے لوگ پرائمری اسکول میں دستخط کرنا شروع ہی کیا تھا کہ اسی دوران ایک فریق کے نصف درجن لوگ مشتعل ہو کر دستخط پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے مخالفت کرنے لگے جس کو لیکراے ڈی او پنچایت سے کہا سنی ہونے لگی۔کچھ ہی وقت میں شہ زوروں نے اے ڈی او کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہوئے مارپیٹ کرنے لگے اور سرکاری ڈائری بھی چھین لیاجس سے میٹنگ میں افرار تفری مچ گئی۔ماحول خراب ہوتا دیکھ اے ڈی او موقع سے جانے لگے تو شہ زوروں نے گاڑی کی چابھی بھی چھین لی جس کی مخالفت کرنے پر ڈرائیور کو پیٹ کر زخمی کر دیا۔مقامی لوگوں نے واقعہ کی اطلاع بی ڈی او شکنتلا سنگھ سمیت مقامی تھانے پر دی۔اطلاع ملتے ہی تھانہ انچارج گورابادشاہ پور مع فورس موقع پر پہنچ گئے اور پہنچایت افسر کو محفوظ نکال کر بلاک مرکز پر پہچایا۔معاملے میں افسران نے پولیس کو تحریر دیکر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔اس ضمن میں بی ڈی او شکنتلا سنگھ نے کہا کہ افسران کے ساتھ مارپیٹ کرنے معاملہ روشنی میں آیا ہے جو ناقابل برداست ہے۔معاملے میں ملزمان کے خلاف پولیس کاروائی نہیں کرے گی تو مستقبل میں مذکورہ گاؤں میں کوٹے کی دکان الارٹ کرنے کیلئے کوئی بھی بلاک افسر نہیں جائے گا۔