Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, August 7, 2019

جمو کشمیر میں دفعہ 370 اور 35 A ہٹانے کا حکومت کا فیصلہ نا قابل قبول...................ویمن انڈیا موومنٹ۔


نئی دہلی۔(پریس ریلیز)۔  صداٸے وقت /7 اگست 2019.
=========================
ویمن انڈیا موؤمنٹ (WIM)نے جموں کشمیر سے دفعہ 370اور 35Aہٹانے کے مرکزی حکومت کے فیصلے کی سخت مذمت کرتے ہوئے حکومت کے اس اقدام کو کشمیری عوام کے ساتھ دھوکہ قرار دیا ہے۔ اس ضمن میں ویمن انڈیا موؤمنٹ کی قومی صدر مہرالنساء خان نے کہا ہے کہ اگر حکومت اپنے اس اقدام میں کشمیری عوام کی واقعی میں بھلائی چاہتی تو وہ کشمیری عوام کے مرضی کا خیال کرتے ہوئے اور انہیں اعتماد میں لیکر ایسی کارروائی کرتی لیکن اس کے برعکس فوج کی ایک بڑی تعداد تعینات کرکے طاقت کے بل بوتے پر اور کشمیر کے سیاسی لیڈروں کو نظر بند کرکے جس طرح جارحانہ انداز سے مذکورہ دفعات کو ہٹایا گیا ہے وہ قابل مذمت ہے۔ ویمن انڈیا موؤمنٹ کی قومی صدر مہرالنساء خان نے الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر میں مذکورہ دفعات کا ہٹایا جانا بلاشبہ ہندوتوا طاقتوں کو فائدہ پہنچانے اور انہیں خوش کرنے کیلئے لیا گیا فیصلہ ہے۔ یہ فیصلہ ہندوستان کی آئین میں مداخلت ہے اور لوگوں کے جمہوری حقوق 
کو دبانے کی سازش ہے۔ 

حکومت کا یہ فیصلہ ملک کی آزادی، جمہوریت اور سیکولر شبیہ کے خلاف ہے۔ ویمن انڈیا موؤمنٹ کا مطالبہ ہے کہ حکومت اپنے جلد بازی میں لئے گئے اس فیصلے پر نظر ثانی کرے۔ ویمن انڈیا موؤمنٹ ملک کے سیکولر طاقتوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ متحد ہوکر حکومت کے اس آمرانہ اقدامات کے خلا ف آواز اٹھائیں تاکہ ہم ہمارے ملک کے آئین اور جمہوری و سیکولر اقدار کا تحفظ کرسکیں۔