Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, August 7, 2019

”فسطاٸیت بھارت چھوڑو“ کے نعرے کے تحت 9 اگست کو ایس ڈی پی آٸی کا ملک گیر احتجاجی مظاہرہ۔


نئی دہلی۔(پریس ریلیز)۔ صداٸے وقت ۔۔۔7 اگست 2019.
=========================
۔سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) نے بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت کی طرف سے یو اے پی اے(UAPA)، این آئی اے(NIA)، آر ٹی آئی(RTI) دفعات میں ترمیم کرکے اسے عجلت میں منظورکئے جانے اور کشمیر کے خصوصی درجہ کو ختم کرنے کی مخالفت میں یوم بھارت چھوڑو آندولن کو یوم "فسطائیت بھارت چھوڑو "کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس ضمن میں ایس ڈی پی آئی قومی جنرل سکریٹری عبدالمجید نے اپنے جاری کردہ اخباری اعلامیہ میں کہا ہے کہ این آئی اے (ترمیمی) بل 2019اور یو اے پی اے (ترمیمی) بل 2019میں کی جانے والی ترامیم آئین میں ایک فرد کو حاصل بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ اس ترمیم سے حکومت کو اختیار حاصل ہے کہ وہ کسی فرد کو بھی دہشت گرد قرار دے۔ اسی طرح آر ٹی آئی ایکٹ میں ترمیم کرکے اس کی تاثیر کو کم کیا گیا ہے۔ نیز مرکزی حکومت نے آرٹیکل 370اور 35Aجو جموں کشمیر پر لاگو تھا اس کو منسوخ کرکے کشمیری عوام کے 
حقوق کو پامال کیا ہے۔ 

ایس ڈی پی آئی قومی جنرل سکریٹری عبدالمجید نے اس بات کی طرف خصوصی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بات بالکل واضح ہے کہ حکومت نے ہندوتوا طاقتوں کو خوش کرنے کی کوشش ہے۔ اس گھناؤنی اور انتہائی غیر سنجیدہ اقدام سے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کشمیری قیادت کے اعتدال پسندوں کو بھی دور کردیا ہے اور یہ پیغام دیا ہے کہ عوام کے جمہوری حقوق کو فوج کے استعمال سے دبایا جاسکتا ہے۔دریں اثناء یہاں اس بات کو یاد کرنا ہوگا کہ مہاتما گاندھی نے 8اگست 1942کو بھارت چھوڑو آندولن کا آغاز کر تے ہوئے ہندوستان میں برطانوی حکومت کا خاتمہ کرنے کیلئے کرو یا مرو کا مطالبہ کیا تھا۔ ایس ڈی پی آئی قومی جنرل سکریٹری عبدالمجید نے موجودہ صورتحال ہندوستان کو فسطائیت (فاشزم) کے چنگل سے بچانے کیلئے مشترکہ کوششوں کا مطالبہ کرتی ہے۔ جس کیلئے ایس ڈی پی آئی  "فسطائیت بھارت چھوڑو "کے نعرے کے تحت ملک گیر احتجاجی مظاہروں کے ذریعے ایک نئے آندولن کا آغاز کرے گی۔