Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, August 3, 2019

آپسی تنازعہ میں مارپیٹ و فاٸرنگ۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (صداٸے وقت نیوز)۔
=========================
سرپتہاں تھانہ حلقہ کے کریم پور خرد گاؤں میں گزشتہ دیر شب شہ زوروں نے ایک نوجوان کی پٹائی کر دی۔اس دوران ہوائی فائرنگ کرنے کا بھی الزام لگایا گیا ہے۔زخمی نوجوان کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا گیا جہاں سے بہتر علاج کیلئے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سی او شاہ گنج سرکل کے سبھی تھانوں کی فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔متاثر کی تحریر پر پولیس نے سات نامزد سمیت پانچ نامعلوم لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
نیوادا گاؤں رہائشی راکیش کمار مشرا اور اکھلیش تیواری کے درمیان پٹی نریندر پور بازار میں واقع موریہ کٹرا میں دکان کو قبضہ کے لیکر کافی دنوں سے تنازعہ چل رہا ہے۔دکان پر قبضہ کو لیکر گزشتہ ماہ راکیش مشرا نے تالا لگا دیا تھا جس کے بعد دونوں فریق میں کشیدگی چل رہی تھی۔گزشتہ شب بھی اسی معاملے کو لیکر دونوں کے درمیان کچھ معزز لوگوں کی موجودگی میں صلح سمجھوتہ کرانے کی بات چل رہی تھی کہ درجنوں کی تعداد میں لاٹھی ڈنڈہ لیکر لوگ پہنچ گئے اور اکھلیش تیواری کو مارپیٹ کر زخمی کر دیا۔اس دوران ہوئی فائرنگ بھی کرنے کا الزام زخمی نے لگایا۔معاملے کی اطلاع ملتے ہی سی او شاہ گنج اجے شریواستو سرکل کے سبھی تھانوں کی فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور زخمی کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز 
میں داخل کرایا۔