Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, August 3, 2019

جونپور۔۔۔پوروانچل یونیورسٹی۔۔ڈین فیکلٹی آف بزنس مینیجمنٹ نے مہاتما گاندھی کی توہین کی۔۔۔کانگریس کارکنان مشتعل۔۔۔مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔۔ (صداٸے وقت نیوز).
=========================
ویر بہادر سنگھ پوروانچل یونیورسٹی کے پروفیسر ڈین فیکلٹی بزنس مینجمنٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پر بابائے قوم مہاتما گاندھی پر تبصرہ کرتے ہوئے پنڈت جواہر لعل نہرو کو گاندھی کا قاتل قرار دینے کے معاملے نے طول پکڑ لیاہے۔سوشل میڈیا پر کئے گئے اس تبصرہ پر کانگریس کارکن مشتعل ہو گئے اور پروفیسر کے خلاف مقدمہ قائم کر کاروائی کرنے کی مانگ کرتے ہوئے کلکٹریٹ واقع ایس پی دفتر پر دھرنہ مظاہرہ کیا۔گھنٹے بھر کے ہنگامے کے بعد لائن بازار پولیس نے معاملے میں مقدمہ قائم کر کاروائی کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کارکنان خاموش ہوئے۔

ویر بہادر سنگھ پوروانچل یونیورسٹی کے پروفیسر وی ڈی شرما ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ اسٹڈیز نے اپنے فیس بک آئی ڈی پروفیسر ڈاکٹر وکرم دیو اچاریہ کے نام سے چلاتے ہیں۔ اپنی فیس بک آئی ڈی سے انھوں نے لکھا کہ پوری زندگی امن پسند رہے ناتھورام نے بابائے قوم مہاتماگاندھی کا قتل نہیں کیا تھا بلکہ ان کا قتل خود پنڈت جواہر لعل نہرو نے کیا تھا اور سازش کے تحت ہندو مہاسبھا اور آر ایس ایس جیسے ہندووادی تنظیم کو بدنام کرنے کیلئے ناتھورام کو مہرا بنایا گیا تھا یہ ایک معمہ ہے جس سے پردہ ضرور اٹھنا چاہیے۔ ڈاکٹر وی ڈی شرما نے امیت شاہ، نریندر مودی، پی ایم او انڈیا، یوگا رشی رام دیو، موہن بھاگوت،صدر جمہوریہ  کے نام بھی سوشل میڈیا فیس بک پر ٹیگ کیے ہیں۔ پروفیسر وی ڈی شرما کے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی پوسٹ کو دیکھ کر پنکج سونکر، وکاس تیواری اور دیگر کانگریسیوں کے جذبات مجروح ہوئے۔ کانگریسیوں نے انتباہ بھی دیا کہ اگر جلد از جلد مقدمہ درج کرنے کے لئے ضروری کارروائی نہ کی گئی تو ہم بھوک ہڑتال پر جانے پر مجبور ہوجائیں گے۔ ستیویر سنگھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اور سنگھ کے لوگ تاریخ کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔کلکٹریٹ میں مذکورہ پروفیسر کے خلاف کاروائی کی مانگ کرتے ہوئے کانگریس کاکنوں نے پولیس سپرٹنڈنٹ کو تحریر دیکر کاروائی کی مانگ کر رہے تھے جس پر پہنچے لائن بازار تھانہ انچارج نے تحریر لیکر کاروائی کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر وکاس تیواری، پنکج سونکر، شکھر دویدی، ساجد خان، یشاسوی سنگھ،نثارالٰہی، سندیپ سونکر، محمد فضل،راشد، انل سونکر، ستیہ شریواستو، وشال سونی، آنند سنگھ،اننت شریواستو، دویانش سنگھ،وکاس سیٹھ،بھم شریواستوسمیت دیگر لوگ موجود رہے۔