Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, August 3, 2019

شوہر و بیوی نے بچے کے ساتھ کی خود سوزی۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (صداٸے وقت نیوز)۔
=========================
کیراکت کوتوالی حلقہ کے خرگسین پور گاؤں میں شادی شدہ جوڑے نے کسی بات سے ناراض ہو کر بیٹے سمیت خود کو آگ لگا لیا جس کے سبب میں تینوں جھلس گئے۔شو ر سن پہنچے مقامی لوگوں نے تینوں کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز لے گئے جہاں سے ڈاکٹروں نے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے دونوں کا بیان لیتے ہوئے ضروری کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں رہائشی راجو بند 27اس کی بیوی سروجا بند24کا آپس میں کسی بات کو لیکر کہا سنی ہو گئی۔کہا سنی کے دوران ہی دونوں اتنا ناراض ہوئے کہ پانچ سالہ بیٹے آیوش پر مٹی کا تیل ڈال کر خود پر بھی تیل ڈال کر آگ لگا کر خودکشی کرنے کی کوشش کرنے لگے۔آگ کی زد میں آتے ہی معصوم بچہ شور مچاتے ہوئے گھر کے باہر نکل گیا جس پر مقامی لوگوں نے اسے بچا لیا۔ادھر جھلسنے کے دوران شور ہونے پر مقامی لوگوں نے اندر داخل ہو کر جوڑے کو جھلسی حالت میں علاج کیلئے مقامی صحت مرکز لے گئے جہاں سے ڈاکٹروں نے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔مقامی لوگوں کی اطلاع پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور جوڑے کا بیان قلم بند کرتے ہوئے ضروری کاروائی میں مصروف ہو گئی۔