Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, August 1, 2019

سڑک کنارےمزدو کی لاش ملنے سے سننی

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (صداٸے وقت نیوز)۔
=========================
شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے لکھنؤ بلیا روڈ پر جمعرات کے روز صبح سڑک کے کنارے ایک مزدور کی لاش بر آمد ہو نے کی اطلاع پر پہنچنے والی پولیس لاش کو قبضہ میں لینے کے ساتھ ہی معاملے کی تفتیش میں لگ گئی۔اطلاع کے مطا بق سرپتہا تھا نہ حلقہ کے منول گاؤں رہائشی پھرتو رام عرف ناٹے50 ولد مرلی شاہ گنج قصبہ کے کلکٹر گنج غلہ منڈی میں پلو داری کا کام کرتا تھا گزشتہ رو88ز دیررات کام سے واپس نہیں لو ٹا تو اہل خانہ نے تلاش کر نا شروع کیا جمعرات کے روز گاؤں کے لوگوں نے سلطان پو ر روڈ شہید وارہ مزار کے نزدیک سڑک کے کنارے پانی میں ڈوبی ہوئی لاش دیکھ کر متوفی کی شناخت کی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اہل خانہ اور کثیر تعداد میں گاؤں کے لوگ جمع ہوگئے۔ اہل خانہ نے قتل کا الزام عائد کیا ہے۔ متوفی کے بائیں آنکھ اور سر میں زخموں کے نشانات  پائے گئے پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔