Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, August 9, 2019

جونپور۔۔درخت سے لٹکی لاش برآمد۔۔اہل موضع کا ہنگامہ۔لاٹھی چارج و فاٸرنگ۔۔۔ہنگامہ آراٸی کے معاملے میں ٩٢ افراد گرفتار۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش۔(نماٸندہ)۔
=========================
کھیتا سرائے تھا نہ حلقہ کے تحت لطیف پور گاؤں میں درخت سے لٹکی لاش بر آمد ہونے پر دیہی عوام کا صبر ٹوٹ گیا۔ گھنٹوں دیدار گنج، کھیتا سرا ئے روڈکو جام کر تے ہو ئے پولیس پر  پتھر بازی کر تے ہوئے حملہ کر دیا۔ حملے میں ایس او سمیت ۲ کانسٹیبل اور ایک ہوم گارڈ زخمی ہوگئے جواب میں پولیس نے ہوائی فائرنگ کر نے کے علاوہ لاٹھی چارج کیا  کسی طرح معاملہ ختم ہو نے پر پولیس نے ۹۳ لوگوں نے گرفتار کر لیا جس میں خواتین بھی شامل ہیں کثیر تعداد میں پولیس فورس کے ساتھ ڈی ایم اور ایس پی  نے موقع پر کیمپ کیا۔

اطلاع کے مطابق مذکورہ تھا نہ حلقہ کے مذکورہ گاؤں رہائشی سونو بند 32 ولد رام سورت گاؤں میں ہی ایک تیرہویں کی تقریب میں شامل ہونے گیاتھا گھر سے ۰۰۵ میٹر دور خالد کے باغ میں ایک آم کے درخت سے لٹکتی ہو ئی لاش بر آمد ہو نے سے علاقہ میں افراتفری مچ گئی  مذکورہ نوجوان کے جسم پر کسی طرح کے کوئی چوٹ کے نشان کہیں نظر نہیں آرہے تھے۔ زمین سے 15 فٹ کے فاصلہ کی اونچائی تھی اوردرخت کے نیچے مذکورہ نوجوان کی چپل، بیئر اور کوریکس شیشی بر آمد ہو ئی۔ ایس او وجے پرتاپ سنگھ کے مطابق پہلی نظر خود کشی کی معلوم ہورہی ہے۔ وہیں متوفی کی والدہ کسم دیوی قتل کا خدشہ ظاہر کر رہی ہے۔ فارنسک ٹیم اور ڈاگ اسکوائڈ نے بھی واقعہ کی جگہ کی تفتیش کی۔اطلاع ملنے پر سرکل کی فورس کے ساتھ اجے کمار شریواستو، ایس ڈی ایم راجیش کمار ورما موقع پر پہنچ گئے وہیں دوسری جانب دیہی عوام نے جیگہاں اور دیدار گنج روڈ پر جام لگا دیا جس ستے گھنٹوں آمد ورفت بند رہا جام کی وجہ سے اسکولی بچے گھنٹوں پھنسے رہے کافی مشقت کے بعد ایس ڈی ایم اور سی او نے کسی طرح سمجھا کر واپس لو ٹ گئے،کچھ وقت بعد دوبارہ ابوپور کے قریب مشتعل ہجوم نے جام لگا کر جم کر ہنگامہ کیا جہاں پہنچی پولیس فورس پر بھی ہجوم نے پتھراؤ کر دیا جس سے کچھ پولیس اہلکار بھی زخمی ہو گئے۔سی او شاہ گنج اجے کمار سریواستو نے بتایا کہ تقریبا 39 شرپسندوں کو تحویل میں لیا گیا ہے۔ جس مین دیڑھ درجن خواتین بھی شامل ہیں۔موقع پر ایڈیشنل پولیس سپرٹنڈنٹ انل کمار پانڈے سی او صدر سمیت مختلف تھانوں کی فورس کے علاوہ ضلع مجسٹریٹ اروند ملپا بنگاری اور پولیس سپرٹنڈنٹ وپن کمار مشرا نے موقع پر پہنچ کر کیمپ کیا۔جیسے ہی فارنسک ٹیم کے ڈاگ اسکوائڈ ٹرینر منوج یادو تحقیقی کتا بادل کو لاش کے پاس لے گئے تو ڈاگ تیز رفتار سے جائے وقوع سے کچھ میٹر دور لطیف پو ر گاؤں میں تیرہویں کے مقام پرپہنچا ا س سے اندازہ لگا یا جارہا ہے کہ سونو کی حاضری مذکورہ مقام پر تھی اس کے علاوہ دیگر کو ئی انپٹ حاصل نہ ہو سکا سی او شاہ گنج کے مطابق میڈیکل رپورٹ کے بعد ہی سچائی سامنے آئے گی۔