Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, August 9, 2019

بھارت چھوڑو تحریک کی 77 ویں سالگرہ کے موقع پر شجر کاری مہم۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش (صداٸے وقت نیوز)۔
=========================
انگریزوں بھارت چھوڑو تحریک کی 77 ویں سالگرہ کے موقع پر صوبائی حکومت کی جانب سے چلائی جا رہی شجرکاری مہم کے تحت ضلع میں پرنسپل سکریٹری ہوم گارڈ انل کمار دوئم اور ضلع مجسٹریٹ اروند ملپا بنگاری اور چیف ایڈمنسٹریشن فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ ششو کمار نے شہر کے نئی گنج تراہے پر شجرکاری کر مہم کاآغاز کیا۔اس کے بعد افسران نے کرنجاکلاں بلاک کے بیجاپور گاؤں اور ہوض گاؤں میں شجرکاری کیا۔

اس موقع پر پرنسپل سکریٹری نے کہا کہ ماحولیات کے تحفظ کی ذمہ داری بڑھتی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں ضلع کے عوام میں ماحولیات کے تئیں بیداری کرنے کیلئے ایک بڑے پیمانے پر درخت لگانے کا پروگرام کیا جارہا ہے۔ پوری ریاست میں کل 22 کروڑ اور اضلاع میں 58 لاکھ پودے لگائے جارہے ہیں۔ ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ ماحول کو بچانے کے لئے درخت بہت ضروری ہے۔ درختوں کی کمی کی وجہ سے زیر زمین پانی کی سطح تیزی سے کم ہورہی ہے۔ ریاستی حکومت کے ذریعہ چلائے جارہے بڑے پیمانے پر شجرکاری سے ہمارا ماحول بہترہوگا اور پانی کی سطح بھی اوپر آئے گی۔ڈی ایف اواوپی پاٹھک نے بتایا کہ ماضی میں ضلع کا ہدف 59 لاکھ تھا جس کو حکومت نے کم کر 58 لاکھ 06 ہزار 06 سو بیالیس کردی ہے۔ محکمہ جنگلات کی جانب سے 1354600، گاؤں وکاس محکمہ کی جانب سے 3014100، ریونیومحکمہ کی جانب سے 301410، پنچایت راج 301410، ہاؤسنگ ڈویلپمنٹ 7680، صنعتی ترقی 5300، ٹاؤن ڈویلپمنٹ 37061، محکمہ آب پاشی 1607، محکمہ ریشم 5308، محکمہ زراعت 96629، محکمہ مویشی پالن 6650 صنعت 9086 کوآپریٹو 12100، محکمہ توانائی 5320، سیکنڈری تعلیم 120564، بیسک تعلیم، 120564 ٹیکنیکل ایجوکیشن 15255، ہائر ایجوکیشن 15255، لیبر ڈیپارٹمنٹ 3567، محکمہ صحت 10649 محکمہ ٹرانسپورٹ 3680، ریل محکمہ 6652، باغان محکمہ 301388 اور پولیس محکمہ کی جانب سے 7680 درخت لگائے گئے۔