Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, August 31, 2019

اعظم گڑھ۔۔۔۔سحر ہیلتھ سینٹر لالگنج کے زیر اہتمام مفت طبی کیمپ کا انعقاد۔

اظم گڑھ۔۔اتر پردیش۔۔صداٸے وقت۔۔عبد الرحیم صدیقی کی رپورٹ۔
=========================
ضلع کے معروف قصبہ لالگنج میں سحر ہیلتھ سینٹر کے زیر اہتمام ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔۔۔لالگنج تحصیل گیٹ کے سامنے واقع سحر ہیلتھ سینٹر کے اس کیمپ میں 190 مریضوں کی جانچ کی گٸی اور سبھی کو مفت دواٸیں بھی تقسیم کی گٸیں۔

اس موقع پر ڈاریکٹر سحر ہیلتھ سینٹر ڈاکٹر گلزار اعظمی (ماہر امراض سینہ قلب و ٹی بی).نے کہا کہ آج کل عوام کے روز مرہ کے معولات بہت زیادہ تبدیل ہوگٸے ہیں لوگوں کو بیلنس غذا بھی نہیں مل رہی ہے۔قدرتی اشیإ کو چھوڑ کر لوگوں کو مصنوٸی خوردنی اشیإ کا سہارا لینا پڑ رہا ہے جس سے طرح طرح کی بیماریاں پیدا ہورہی ہیں۔۔جس میں سب سے زیادہ اور تیزی سے اپنی لپیٹ میں لینے والی بیماری شوگر کی بیماری ہے۔۔۔جو جوانوں سے لیکر بوڑھوں کو اپنی گرفت میں لے رہی ہے۔اور ایک بار شوگر کی بیماری ہوجانے پر تا عمر انسان کو دوا لینی پڑتی ہے اور عوارضات کے نتیجے میں کٸی طرح کی بیماریاں لاحق ہو جاتی ہیں۔
انھوں نے عوام کو مشورہ دیا کہ تھوڑی سی احتیاطی تدبیر سے شوگر جیسی بیماری سے بچا جا سکتا ہے۔۔صحیح طریقے سے زندگی گزاریں۔تناٶ سے دور رہں۔معمولات زندگی میں تبدیلی اور جسمانی محنت ورزش وغیرہ سے اس بیماری سے بچا جاسکتا ہے۔
اس کیمپ کو منعقد کرنے میں ڈاکٹر گلزار اعظمی کے علاوہ ڈاکٹر عاطف،افضال احمد و مشہور دوا ساز کمپنی سپلا سے انجنی کمار کا بہت بڑا کردار رہا اور کیمپ کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں پرویز، سنجٸے، جاوید اور دیگر سماجی کارکنان نے اپنا کردار ادا کیا۔