Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, August 31, 2019

مہاراشٹر کے دھولیہ میں کیمیکل فیکٹری میں بڑا دھماکہ، 16 کی موت، 35 زخمی۔۔

ممبٸی /مہا راشٹر/صداٸے وقت/ذراٸع۔٣١ اگست ٢٠١٩۔
=========================
مہاراشٹر کے شہر  دھولیہ میں ایک کیمیکل فیکٹری میں دھماکہ ہو گیا جس میں کم سے کم 11 لوگ ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 35 لوگ سنگین طور پر زخمی ہیں۔ زخمیوں کو علاج کیلئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ فی الحال دھماکہ کے بعد لگی آگ بجھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
فیکٹری میں ہوئے اس دھماکے سے علاقے میں ہنگامہ مچ گیا ہے۔ موقع پر فیکٹری کے افسران اور ملازمین کے علاوہ مقامی لوگ اور فائر بریگیڈ  کی ٹیم راحت اور بچاؤ کے کام میں مصروف ہے۔ اس دوران تقریبا 40 ملازمین کو محفوظ باہر نکالا گیا۔
ہلاک شدگان میں خواتین اور مرد دونوں ملازمین شامل ہیں۔ وہیں فائر بریگیڈ ٹیم کا کہنا ہے کہ مہلوکین کی تعداد بڑھنے کا اندیشہ ہے۔ اس کے ساتھ ہی فیکٹری سے نکلی زہریلی گیسیں اور دھواں بھی آس پاس کے گاؤں میں پھیل رہا ہے جس سے خطرہ بڑھنے کا امکان ہے۔
اس سے اموات کی شرح میں اضافہ ہونٕے کا امکان ہے۔