Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, August 17, 2019

درگاہ شیخ محمد فاضل شاہ کا سالانہ عرس۔

جون پور ۔۔اتر پردیش۔(نماٸندہ).
...........................۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شہر کے محلہ شیخ محامد میں درگاہ حضرت شیخ محمد فاضل شاہ ؒکا سالانہ عرس بڑے عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس دوران جلسہ سیرت النبیؐ و مدح صحابہ ؒ کا انعقاد بھی کیا گیا۔ بعد جلسہ چادرپوشی کا سلسلہ شروع ہوا جہاں زائرینوں نے چادرپوشی کر منت مراد مانگ سلامتی کی دعا مانگی۔
قدیمی رویائت کے مطابق کانکر چھتیس گڑھ سے آئے مولانا سید عبدالعزیز اور حمید خان نے سب سے پہلے چادر پوشی کر روایت کو برقرار رکھا۔جس کے بعد جلسہ کا آغاز ہوا جس کوپرتاپ گڑھ سے آئے مولانا توقیر رضا اور مولانا نسیم رضا جونپوری نے خطاب کیا۔اس دوران پیغام انسانیت کانفرنس کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں استقبال قریشی نے بطور مہمان خصوصی باہمی بھائی چارہ پر روشنی ڈالی اور گنگا جمنی تہذیب پر روشنی ڈالی۔اس کے علاوہ سماجوادی پارٹی کے ضلع سیکریٹری حسام الدین شاہ اور ڈاکٹر شمیم نے کانفرنس کو خطاب کیا۔کانفرنس کی صدارت پنڈت اودھیش چترویدی نے کیا۔

 صوفیانہ قوال مظفر پور سے آئے ایان اور فیضان اور وارانسی سے رونک پروین نے پوری رات قوالی کر لوگوں کو محظوظ رکھا۔اس موقع پر ابراہیم قریشی، ارسد قریشی، شمس الدین،حفیظ نذیر، بابو قریشی، قمر الدین خان، سنجیو یادو، نیاز طاہر، نوین سنگھ، شکیل منصوری، وشال کھتری، شمیم احمد، تاج محمد، سنتوش پانڈے، سرفراز سمانی، ارشاد احمد سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔پروگرام کی نظامت سنجیو یادو نے اور آئے ہوئے لوگوں کا شکریہ ارشد قریشی نے کیا۔