Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, August 19, 2019

انجمن اسلامیہ شاہگنج ۔۔تنازعہ کی زد میں۔۔۔۔وقف کی جاٸیداد کو لیکر گھمسان۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔صداٸے وقت نیوز ۔
=========================
شاہ گنج قصبہ واقع گھاس منڈی چوک میں انجمن اسلامیہ کے صدر حاجی انیس احمد عراقی کے انتقال کے بعد پیر کے روز صدر اور نئی کمیٹی کے عہدے کے انتخاب کولے کر مہینوں سے چل رہی رسہ کشی کے پیش نظر زبردست ہنگامہ برپا ہوگیا۔ موقع کی نزاکت کو بھانپتے ہو ئے وقف بورڈ کے ذمہ دار عہدیدار اپنی عافیت سمجھتے ہوٸے موقع سے چلے گئے۔

۔بتاتے ہیں کہ انجمن اسلامیہ کے صدر حاجی انیس کے انتقال کے بعد ان کے بیٹوں کے علاوہ، تین دیگر افراد نے بھی اپنی ایک کمیٹی تشکیل دے کر صدر کے عہدے کے لئے اپنی دعویداری پیش کیے تھے۔ آپسی تال میل نہ ہونے کی وجہ سے چاروں دعویدار انصاف کیلئے وقف بورڈ پہنچ گئے۔ پندرہ دن قبل وقف بورڈ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے پیر کو انتخابات کرانے کی تاریخ مقرر کی تھی۔ مقررہ تاریخ پر بورڈ کے سینئر انسپکٹر، جنید خان، سید نعمان حسن معاملے کا تصفیہ کر نے پہنچے تھے۔بعد نماز ظہر میٹنگ شروع ہو ئی۔افسران کے خطاب کے دوران ہی چاروں گروہوں نے اپنے حامیوں کے ساتھ ایک دوسرے پر الزامات لگانا شروع کردیا اسی دوران مسجد کے اندر ہی  گالی گلوج کے ساتھ ایک دوسرے کو دیکھ لینے کی دھمکی شروع ہو گئی۔ مسجد میں ہنگامہ برپا ہوتا ہوا دیکھ  عہدیداروں نے میٹنگ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا اور وہان سے خود کو نکل جانے میں ہی عافیت سمجھی۔
ذرائع کے مطابق انجمن اسلامیہ کمیٹی کے پاس جونیئر ہائی اسکول، قبرستان کی اراضی اور مسجد کے علاوہ ۰۴ سے زائد دکانیں ہیں۔ جو بڑے پیمانے پر  آمدنی کا ذریعہ ثابت ہورہی ہیں جس کی وجہ سے دعویدار پیچھے ہٹنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ لوگوں کے مطابق اگر مقامی انتظامیہ اور وقف بورڈ کے عہدیداران نے اس معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لیا تو کسی دن کسی بڑے حادثے سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔