جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (صداٸے وقت نیوز).
=========================
شاہ گنج کو توالی حلقہ کے ایک گاؤں میں رفع حاجت سے واپس لوٹ رہی پانچ بچوں کی ماں کے ساتھ دھمکی دے کرگاؤں کے ہی دو لوگوں کے زریعے آبروریزی کا معاملہ روشنی میں آیا ہے۔خاتون نے گھر پہنچ کر معاملے کی اطلاع اہل خانہ کو دیا جس پر اہل خانہ ملزم کے گھرپوچھ گچھ کے لئے پہنچ گئے جہاں دونوں فریق میں تنازعہ ہو گیا۔ متاثرہ کی تحریر پر پولیس دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش میں لگ گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ کوتوالی حلقہ کے ایک گاؤں رہائشی 29 سالہ خاتون کا شوہر بیرون ملک میں نوکری کرتا ہے۔ خاتون گزشتہ رات گھر سے کچھ دور کھیت میں رفع حاجت کے لئے گئی تھی۔وہاں سے واپس ہو نے کے دوران گھات لگائے بیٹھے دو نوجوانوں نے اسے پکڑ لیا۔الزام ہے کہ ان دونوں نے دھمکی دیتے ہوئے بار بار خاتون کے ساتھ آبروریزی کیا۔ وہیں ذرائع کے مطابق ملزمان اور متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ کے مابین پرانا تنازعہ ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اہل خانہ رات میں ہی ملزم کے گھر پہنچ گئے جہاں دونوں فریقوں میں تنازعہ ہونے لگا۔موقع کی نزاکت دیکھ کر کسی نے معاملے کی اطلاع پولیس کو دیا۔ اطلاع ملتے ہی موقع پر کوتوالی پولیس،سی او اجے کمار شریواستو،ایس ڈی ایم راجیش کمار ورما موقع پر پہنچ گئے اور لوگوں کو سمجھا بجھا کر معاملے کو ختم کرا یا۔ متاثرہ کی شکایت پر پولیس نے ملزم دھیرج ولد ایش نارائن اور اس کے ساتھی کے خلاف متعلقہ دفعات میں مقدمہ درج کر تفتیش شروع کر دیا۔ اور متاثرہ کو میڈیکل کے لئے ضلع اسپتال بھیج دیا گیا۔
متفرق
Monday, August 19, 2019
پانچ بچوں کی ماں کے ساتھ آبرو ریزی۔۔۔ مقدمہ درج
Tags
مقامی۔#
Share This
About Sadaewaqt
مقامی۔
Labels:
مقامی۔
Author Details
www.sadaewaqt.com