Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, August 1, 2019

اعظم گڑھ۔۔۔جمعتہ علمإ کی ایک اہم میٹنگ کا انقاد۔

از/ محمد شاہد اعظمی مظاہرین/ صداٸے وقت/
=========================
آج بتاریخ یکم/ اگست 2019 مطابق 28 ذی الحجہ 1440 ھ بروز جمعرات بعد نماز ظہر جامع مسجد شہر اعظم گڑھ میں اراکین مجلس منتظمہ کی ایک اہم میٹنگ زیر صدارت حضرت مولانا مفتی محمد یاسر صاحب قاسمی ناظم اعلی جامعہ عربیہ احیاء العلوم مبارکپور و صدر جمعیت علماء اعظم گڑھ منعقد ہوئی۔
اجلاس کا آغاز حضرت مولانا انتخاب عالم صاحب قاسمی کی تلاوت کلام اللہ سے ہوا۔
اس میٹنگ میں مندرجہ ذیل ایجنڈے پر تمام ممبران کے ذریعہ غور و خوض ہوا
(1) سابقہ کارروائی کی خواندگی و توثیق۔( 2) ضلعی اراکین مجلس عاملہ کے ناموں کا اعلان۔(3) صوبہ کے موجودہ حالات پر غور ۔(4) ضلع کی تمام یونٹوں کے استحکام اور تربیتی کیمپ لگانے پر غور۔(5) قومی یکجہتی کے پروگرام کو پورے ضلع میں فروغ دینے پر غور۔(6) اصلاح معاشرہ، سیرت طیبہ، تعلیم بالغان کو پورے سال چلانے پر غور۔ (7) 15 اگست یوم آزادی کی مناسبت سے تمام یونٹوں میں پروگرام کے انعقاد پر غور۔
اس ایجنڈے کے تحت  درج ذیل تجاویز منظور کی گئیں
1.ضلعی اراکین مجلس عاملہ کے ناموں کا انتخاب عمل میں آیا جن میں
حضرت مولانا مفتی محمد یاسر صاحب قاسمی، مفتی احمد الراشد صاحب قاسمی مبارک پوری،  مولانا شاہد القاسمی صاحب، مولانا محمد انور داؤدی صاحب قاسمی، مولانا فیصل صاحب اعظمی سرائمیر، مولانا انتخاب عالم صاحب قاسمی شہر اعظم گڑھ، مولانا ابو الخیر صاحب قاسمی۔ مفتی شاہد صاحب ندوی پھولپور، ڈاکٹر شمشاد احمد صاحب قاسمی بندرا بازار، مولانا عبد السبحان صاحب انجان شہید، مولانا نعمان صاحب نظام آباد ہیں ۔
2. صدر محترم نے صوبہ کے موجودہ حالات پر مختصر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ ایسے حالات میں ہماری ذمہ داری دو چند ہوجاتی ہے، سب سے پہلے ہمیں خود بیدار ہونا پڑے گا اور دوسری چیز رجوع الی اللہ کے ساتھ ساتھ تدابیر بھی اپنانے کی ضرورت ہے، ان حالات میں تعلیم کو عام کیا جائے اور ہمارے جو مسلم بچے کانوینٹ یا اسکول میں زیر تعلیم ہیں ان کے لئے شبانہ مکاتب کا انتظام کیا جائے اور ان کی ذہن سازی کی جائے
3. شہر اعظم گڑھ میں ایک مرکزی دفتر کے قیام کے لئے زمین کی فراہمی کی منظوری دی گئی تاکہ تمام امور بحسن خوبی انجام پا سکیں۔
4. تمام یونٹوں کا آپسی رابطہ مضبوط ہو تاکہ ایک دوسرے سے صلاح و مشورہ اور ہر طرح کی مدد حاصل کر سکیں۔
5. یوم آزادی کی مناسبت سے تمام یونٹوں میں خصوصی پروگرام کا انتظام کیا جائے تاکہ جمعیت کے تئیں عوام و خواص بیدار ہوجائیں اور اس سے جڑنے کی کوشش کریں
اس کے علاوہ بھی بہت سی ذیلی باتیں زیر غور رہیں جیسے، تعلیم، اصلاح معاشرہ، قربانی، نیز مدارس و مکاتب کے کاغذات  کی درستگی اور رجسٹریشن کے معاملہ کو حل کرنا وغیرہ ۔
اس اہم میٹنگ میں ضلع کی تمام یونٹ کے ممبران و عہدیداران جن میں مولانا فیصل صاحب اعظمی، مولانا انور داؤدی قاسمی، مفتی محمد سالم صاحب سریانوی، مولانا عرفان صاحب، مولانا وسیم صاحب، مولانا عبد اللہ صاحب، مولانا محمد صالح صاحب، ڈاکٹر شمشاد احمد صاحب قاسمی، مفتی محمد احمد صاحب،مولانا فہیم احمد صاحب، حاجی عالم گیر صاحب، محبوب الرحمن صاحب، مولانا آصف صاحب، مولانا انعام الرحمان صاحب، ماسٹر ابو ہاشم صاحب، مولانا عبد اللہ رفیق صاحب وغیرہ نے شرکت کرکے جمعیت علماء اعظم گڑھ کو تقویت بخشی۔
صدر محترم کی دعا پر میٹنگ کا اختتام ہوا
اللہ رب العزت سے دعا گو ہوں کہ اللہ تعالی تمام عہدیداران و ممبران کو بحسن خوبی خدمت انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے اور تمام عزائم کو پایۂ تکمیل تک پہنچائے ۔آمین
محمد شاہد اعظمی مظاہری