Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, August 16, 2019

جونپور۔۔۔ضلع میں پرجوش انداز میں منایا گیا یوم آزادی کا جشن۔

جون پور ۔اتر پردیش۔(صداٸے وقت نیوز).
=========================
ضلع میں پرجوش انداز میں یوم آزادی کا جشن منا یا گیا۔ اسکول،سرکاری دفاتر، مدارس، سرکاری عمارتوں، نیم سرکاری عمارتوں پر جشن آزادی کے مو قع پر قومی پرچم ترنگا کی پرچم کشائی کی گئی وہیں ننھے منے بچوں کے ذریعہ حب الوطنی کے ترانے بھی پیش کئے گئے ضلع کلکٹر کے ذریعہ مجاہد آزادی کی گل پوشی کر نے کے علاوہ شجر کاری بھی کی گئی۔صبح سے ہی سرکاری دفاتر،اسکولوں کے بچوں کی جانب سے جلوس نکال کر حب الوطنی کے نعرے لگائے گئے۔اس دوران مختلف قسم کے پروگرام کا ابھی انعقاد کیا گیا۔
یوم آزادی کے مو قع پر کلکٹریٹ احاطہ میں ضلع کلکٹر اروند ملپا بنگاری نے ترنگا کی پرچم کشائی کیا۔اس کے بعد ضلع کلکٹر نے کلکٹریٹ احاطہ میں شجر کاری کی۔

کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں مجاہد آزادی بنارسی رام ورما کی گل پوشی کر کے شال پہنا کر استقبال کیا گیا۔ڈی ایم نے یوم آزادی کے موقع پر عوام کو مبارک باد دیتے ہو ئے کہا کہ ملک کو ترقی کی جانب لے جانے کے لئے عوامی حصہ داری ضروری ہے۔ضلع بھر میں یوم آزادی کے موقع پر مختلف مقامات پر لاکھوں پودے لگا ئے گئے انھوں نے کہا کہ ہر ایک انسان کو تقریبا ً 8 پودوں کی ضرورت ہے۔انھوں نے اپیل کر تے ہوئے کہا کہ ہر شہریوں کو چاہئے کہ وہ ایک پودہ ضرور لگا ئیں۔ وہیں ایس ڈی ایم شاہ گنج راجیش کمار ورما کو توال اجے کمار شریواستو فرید الحق میمو ریل ڈگری کالج کے پرنسپل ڈاکٹر تبریز عالم سر سیدا حمدا نٹر کالج کے پرنسپل شاہد نعیم ایڈن پبلک اسکول کے مینیجر پرویز عالم بھٹووغیرہ نے پرچم کشائی کی۔ کھیتا سرا ئے نگر پنچایت دفتر پر وسیم احمد چیرمین شاہ گنج سوندھی بلاک پرمکھ گلو یادو ایس او وجے پرتاپ سنگھ، ڈاکٹر وکیل نظر اسکول مانی کلاں میں پرچم کشائی کی گئی۔اس کے علاوہ ماڈرن کانوینٹ اسکول منیچھا میں ڈاکٹر محمد اسامہ نے پرچم کشائی کی۔ جامعہ حسینیہ لال دروزاہ میں مولانا وسیم احمد شیروانے قومی ترنگا کی پرچم کشائی کی اس موقع پر یمنی وسیم اور فاطمہ خالد نے قومی ترانہ پیش کیا۔ا س کے علاوہ بخشا ء تھانہ حلقہ کے دربانی پور گاؤں میں قاسمی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام یوم آزادی کے مو قع پر مدرسہ مولانا ابوالکلام میں قومی پرچم ترنگا پھہرائے جانے کے علاوہ ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر جنگ آزادی کے متوالوں کی قربانیوں کو یاد کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کی گئی۔

پروگرام کی صدارت ایڈووکیٹ سپریم کو رٹ زیڈ کے فیضان نے کی۔نظامت مدرسہ مولانا ابوالکلاآزاد کے منیجر اجود قاسمی نے انجام دیا۔ پروگرام سے قبل تنظیم کی جانب سے مہمانوں کو شیلڈ اور یاد گاری نشان پیش کر اعزازیہ پیش کیا گیا۔ مہمان اعزازی کے طور پر اعظم خان صوبائی نائب صدر اقلیتی سیل سماج وادی پا رٹی، جاوید عظیم خان ریاستی صدر ویاپار منڈل کلیان سمیتی اترپردیش، کمال اعظمی، نیاز طاہر شیخو شہر صدر کانگریس پارٹی جونپور نے شرکت کیا۔مدرسہ کے ننھے منے بچوں کے ذریعہ حب الوطنی پر مبنی پروگرام پیش کر سامعین کومحظوظ کیا گیا۔ حاضرین کو خطاب کر تے ہو ئے مقررین نے کہا کہ ملک کی آزادی کے لئے ہندو اور مسلمان دونوں نے مل کر لڑائی لڑی تھی اگر آزادی کی لڑائی کے وقت ہمارے بزرگوں نے ہندو مسلم کا کارڈ کھیلا ہوتا توہندوستان کبھی آزاد نہ ہو پاتا مگر تمام مذاہب کے لوگوں نے کاندھے سے کاندھا ملا کر انگریزوں کے چنگل سے آزاد کرایا اور آج ہم سب آزاد ہندوستان کے اندر چین کی سانس لے رہے ہیں اور اپنے بزرگوں کی قربانی کو یاد کر کے وہی جوش و جزبہ سب کو اپنے اندر پیدا کرنے کی ضرورت ہے کہ جب بھی ملک پر کوئی آنچ آئے ہم اس کو روکنے کے لئے ثابت قدم رہیں۔ ہم یہ عہد کریں کی ہم کسی بھی حال میں بھی اپنے اکابرین کی قربانیوں کو رائیگاں جانے نہیں دیں گی اس ملک کی ہندو مسلم ایکتا کی خوبصورتی کو ہمیشہ گلے لگا کر رکھیں گے۔ اموقع پر شاہنواز خان،آصف آر این،الماس احمد صدیقی سبھاسد، صحافی معراج احمد راعینی،عبد الحلیم صدیقی،عدنان انصاری،سرفراز انصاری سبھاسد،صدام حسین،شعیب احمد،دانش اقبال،ابوذر سبھاسد،آصف انجینئر،وشال کھتری،عباس رضوی،ابصار قریشی،خالد جونپوری،ہارون اعظمی،مستقیم اعظمی،دانش اقبال،عامر قریشی،ڈاکٹر،امر بہادریادو وغیرہ خصوصی طور پر موجود رہے۔