Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, August 26, 2019

ایس ڈی پی آٸی کا گجرات کا احمدآباد میں پارٹی کنوینشن کا انعقاد۔


احمد آباد۔(پریس ریلیز)  صداے وقت۔۔۔٢٦ اگست ٢٠١٩۔۔
=========================
۔سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) گجرات شاخ کی جانب سے 25اگست کو وہرا ہال احمد آباد میں پارٹی کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔مہمان خصوصی کے طور پر مدعو پارٹی قومی ورکنگ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر نظام الدین نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال انتہائی سنگین ہے۔ حکومت فرقہ واریت کو فروغ دے رہی ہے تاکہ بنیادی سہولیات سے محروم عوام، ملک کی کمزور معیشت اور حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں سے عوام کی توجہ ہٹائی جاسکے۔ ملک میں بڑے پیمانے پر عوا م کی جمہوری حقوق کی پامالی ہورہی ہے اور ملک میں غیر اعلانیہ ہنگامی صورتحال ہے۔ پورے ملک میں خوف و ہراس کی فضا ہے۔ حکومت کی غلط پالیسیوں کے خلاف اٹھائی جانی والی آواز کو دبانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔ بی جے پی حکومت سرمایہ داری کو فروغ دے رہی ہے۔حزب اختلاف کی پارٹیاں سہمی ہوئی ہیں اور اپنی ذمہ داریوں سے خود کو بچاتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ ایسے میں ایس ڈی پی آئی ایک صحیح اپوزیشن کا کردار ادا کررہی ہے اور عوام کے مسائل کو مضبوطی سے اٹھارہی ہے۔ 

ڈاکٹر نظام الدین خان نےمزید کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال کے مدنظر پارٹی ممبروں اور کارکنوں کی ذمہ داریوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ جس کیلئے انہیں مضبوطی سے تیار رہنا ہوگا، اپنی سرگرمیوں میں اضافہ کرنا ہوگا اور پارٹی کی بنیاد کو مضبوط کرنا ہوگا۔ قبل ازیں پروگرام کا افتتاح ایس ڈی پی آئی گجرات پردیش کے صدر عبدالمجید انصاری نے کیا۔ ایس ڈی پی آئی گجرات پردیش جنرل سکریٹری ارشاد لیلگر نے فروری سے پورے ملک میں پارٹی کی سرگرمیوں کی ایک تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ 

نظامت کے فرائض ریاستی سکریٹری اکرام شیخ نے انجام دئیے۔ ایس ڈی پی آئی احمد آباد ضلعی صدرشاداب لیلاگر نے مہمانوں اورمندوبین کا استقبال کیا۔ ریاستی سکریٹری مولانا اعجازمکم جی والا نے تمام کا شکریہ ادا کیا۔ پروگرام میں احمد آباد ضلعی یونٹ کے عہدیداران سمیت پارٹی ممبران، فعال کارکنان اور حامیان کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ ایس ڈی پی آئی کے ذریعہ ہر تین ماہ میں ملک بھر میں ایسے پارٹی کنونشن کا انعقاد کرکے پارٹی کارکنان، حامیان اور خیر خواہوں کو ملک کی موجودہ سماجی و سیاسی صورتحال اور پارٹی کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا جاتا ہے۔