Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, August 25, 2019

جونپور کی خبریں۔

جونپور   اتر پردیش۔۔۔۔صداٸے وقت نیوز۔۔۔۔۔مورخہ ٢٥ اگست ٢٠١٩۔
=========================
مجلس کا انعقاد۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شہر کے محلہ بلواگھاٹ میں حاجی محمد علی کے امام باڑہ میں مرحوم شیخ انوار حسن کی مجلس کو خطاب کرتے ہوئے رڑکی ہریدوار اتراکھنڈ سے آئے ہوئے مولانا غلام علی خان نے کہا کہ ماہ محرم کو شروع ہونے میں ابھی کچھ دن باقی ہیں اور عزادار اپنے مولا کی آمد کی میزبانی کیلئے تیاری میں لگا ہوا ہے۔
حضرت محمد صاحب ؐ کے نواسے حضرت امام حسینؓ نے کربلا میں اپنے 72 ساتھیوں کے ساتھ قربابی دے کر اسلام کو پروان پر چڑھایا تھا۔آج پوری دنیا میں امام حسینؓ کا غم منایا جاتا ہے کیوں کہ انھوں نے پوری انسانیت کو بچانے کیلئے شہادت دی تھی۔اسلام ہمیشہ دوسروں کو مدد کرنے کی تلقین کرتا ہے اور ہمیں اسی راستہ پر چلنے کی ضرورت ہے۔اس سے قبل سوزخانی سید گوہر علی زیدی اور اس کا ہمواں نے پڑھا جبکہ پیش خانی شعلہ جونپوری، شوہرت جونپوری،سید نادر علی ننھے اور نوحہ خوانی انجمن گلشن اسلام نے ماتم کیا۔آخر میں محمد حیدر ہنی اور صحافی حسنین قمر دیپو نے سب کا شکریہ ادا کیا۔

         ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔  ۔۔۔۔  ۔۔۔۔۔۔
ہاٸی ٹینشن تار کے زد میں آنے سے ایک شخص کی موت۔
=========================
بخشاء تھانہ حلقہ کے بشارت پور گاؤں میں جنم اسٹمی کے بعد مورتی سیرانے کیلئے ٹریکٹر سے جا رہے لوگ ہائی ٹنشن تار کی زد میں آگئے۔واقعہ میں ایک نوجوان کی موت ہو گئی جبکہ تین دیگر شدید جھلس گئے۔حادثہ ہوتے ہی پورے گاؤں میں سنسنی پھیل گئی اور آناً فاناً میں سبھی جھلسے ہوئے لوگوں کو علاج کیلئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ضلع مجسٹریٹ اور پولیس سپرٹنڈنٹ ضلع اسپتال میں پہنچ کر پوچھ گچھ کر ضروری ہدایت دیا۔
بتاتے ہیں کہ مذکورہ تھانہ حلقہ کے اچورا گاؤں کی سونکر بستی کے لوگوں نے پوجا کے لئے شری کرشنا کی مورتی لگایا تھا۔ اتوار کے روز گاؤں کے نوجوان شری کرشنا  کی مورتی کو سیرانے کے لئے ٹریکٹر پر ڈی جے کے ساتھ گومتی ندی کے گھاٹ پر جارہے تھے۔ ٹریکٹر پر سوار افراد بانس کی مدد سے جگہ جگہ نیچے ہوئے بجلی کے تار کو ہٹا تے ہوئے چل رہے تھے۔ ٹریکٹر مادھو گنج بشارت پور گاؤں کے قریب پہنچا تھا کہ 11ہزار وولٹ تاروں کو ہٹاتے ہوئے تار نے ٹریکٹر پر لوہے کے کھمبے کو چھو لیا جس کی وجہ سے ٹریکٹر میں بجلی کا کرنٹ دوڑ گیا۔ واقعے میں امت سونکر 22، پرمود سونکر 20، ڈبلو سونکر 40 اور اس کا بیٹا روہن جھلس گئے۔ حادثہ ہوتے ہی چیخ وپکار مچ گئی۔مقامی لوگوں کی مدد سے بجلی تخفیف کراتے ہوئے سبھی زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے سبھی کو ضلع اسپتال ریفر کردیا۔ ضلع اسپتال میں ڈاکٹروں نے امت کو مردہ قرار دے دیا جبکہ شدید جھلسے ہوئے لوگوں کا فوری علاج شروع کیا گیا۔ادھر واقعہ کی اطلاع ملتے ضلع مجسٹریٹ اروند ملپا بنگاری،پولیس سپرٹنڈنٹ روی شنکر چھوی مع متعلق افسران کے ضلع اسپتال پہنچ گئے اور زخمیوں سے خیریت دریافت کیا۔ضلع مجسٹریٹ نے اسپتال کے ڈاکٹروں کو علاج سے متعلق ضروری ہدایت دیا۔
       .....     ........ 
     .
.......۔
پرانی پنشن کی بحالی کو لیکر مہا دھرنا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ریاستی ملازمین جوائنٹ کونسل "مہادھرنے" کا جائزہ میٹنگ کونسل کے ضلع صدر راکیش کمار سریواستو کی صدارت میں تنظیم کے کیمپ دفتر میں ہوا۔میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے راکیش شریواستو نے کہا کہ پرانی پنشن کی بحالی اور تنخواہ الاؤنس میں مسلسل کمی کی وجہ سے ملازمین سخت ناراض اور مشتعل ہیں۔ مرکزی قیادت کی ہدایت پر آئندہ 27 اگست کو صبح 10 بجے کلکٹریٹ دھرنہ مقام پر ضلع کے تمام دفاتر اور علاقائی ملازمین اپنے مطالبات کی تکمیل کے لئے تمام کاموں کا بائیکاٹ کردھرنہ میں حصہ لیں گے۔انھوں نے بتایا کہ اس مہا دھرنے میں سبھی ریاستی محکمہ کے ملازمین شامل ہوں گے۔اس موقع پردیارام گپتا، ہومیوپیتھک یونین کے صدر راجیش یادو، گرامن صفائی کرمچاری سنگھ کے صدر سبھاجیت یادو، ڈاکٹر پھول چند کنوجیا، جئے پرکاش،امر بہادر یادو، اترپردیش پنچایتی راج دیہی صفائی ملازم یونین کے صدرامر بہادر، انل یادو، شیو کمار یادو، رام کرشن پال، منوج رائے، تیز بہادر، رام لال پال، اکھلیش سنگھ، للو سونکر، مدھوکر دویدی، لیکھ پال یونین کے صدر سنجے کمار سنگھ، وریندر سنگھ وغیرہ موجود رہے۔ ضلع سیکریٹری چندرشیکھر سنگھ نے اپنے مطالبات سے آگاہ رہتے ہوئے تمام ملازمین کو دھرنا کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔
                   ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تالاب سے ایک خاتون کی لاش برآمد۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھیتا سرا ئے تھانہ حلقہ کے موضع گورینی واقع تالاب میں ایک خاتون کی لاش بر آمد ہونے سے علاقہ میں افراتفری مچ گئی۔اطلاع ملنے پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کرپو سٹ مارٹم کے لئے روا نہ کر دیا۔اطلاع کے مطابق مذکورہ تھانہ حلقہ کے مذکورہ موضع میں پاتی پوکھرے میں اتوار کے روز صبح راہگیروں نے ایک خاتون کی لاش دیکھ کر معاملے کی اطلاع مقامی پولیس کو دئے جانے پر موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو تالاب سے باہر نکلواکر شناخت کرا یا تو لاش کی شناخت رئیس النساء (55) زوجہ نیاز احمد کے طور پر ہو ئی۔نیاز احمدکے مطابق رئیس النساء کافی دنوں سے بیمار رہنے کی وجہ سے کافی دباؤ میں تھیں وہ رات  ہی سے گھر پر نہیں تھی صبح کے وقت نیاز معمول کے مطابق بازار میں اپنی دکان پر چلے گئے لاش ملنے کی اطلاع پر پہنچنے نیاز اپنی اہلیہ کی لاش دیکھ کر ششدر رہ گئے پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے روا نہ کر دیا۔
                  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خاتون نے زہریلی اشیإ کھا کر کی خود کشی کی کوشش۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سرپتہا تھا نہ حلقہ کے گھگھری سلطان پو ر گاؤں رہائشی ایک خاتون نے گھریلو تنازعہ سے عاجز گھر میں رکھی ہو ئی کیڑے مار نے والی دوا کھا لیا۔ خاتون کی طبیعت خراب ہو نے پرا ہل خانہ نے علاج کے لئے شاہ گنج قصبہ واقع ریاستی مردانہ اسپتال میں داخل کرا یا ہے۔ اطلاع کے مطابق مذکورہ تھا نہ حلقہ کے مذکورہ گاؤں رہائشی سیما (22) اہلیہ راجہ رام نے اہل خانہ کی ڈانٹ سے دلبر داشتہ ہو کر گھر میں رکھی ہو ئی کیڑے مارنے والی دوا کھا لیا۔کچھ دیر کے بعد خاتون کی طبیعت خراب ہونے پر اہل خانہ شاہ گنج قصبہ واقع ریاستی مردانہ اسپتال لے آئے جہاں علاج کے بعد خاتون کو بہتر علاج کے لئے ضلع اسپتال روا نہ کر دیا گیا۔