Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, August 25, 2019

راشٹریہ علمإ کونسل آٸندہ ضلع پنچایت انتخاب میں پورے ضلعے میں اپنا امیدوار اتارے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کونسل کی ماہانہ میٹنگ میں قومی جنرل سکریٹری و صوباٸی انچارج مولانا طاہر مدنی کا اعلان۔۔

راشٹریہ علماء کونسل آئندہ ضلع پنچایت انتخاب میں پورے ضلع میں اپنا امیدوار اتارے گی :
19 ستمبر کو بٹلہ ہاؤس فرضی انکاؤنٹر کی برسی پر کونسل دلی میں کرے گی احتجاج۔
مولانا طاہر مدنی۔
اعظم گڑھ اتر پردیش۔۔صداٸے وقت/عبد الرحیم صدیقی کی رپورٹ۔
=========================
*سرائمیر* :  راشٹریہ علماء کونسل اعظم گڑھ اکائ کی ماہانا میٹنگ آج اتوار کو راحت اسکول سرائمیر میں ضلع صدر شکیل احمد کی صدارت میں منعقد کی گئ۔ جس میں آئندہ ضلع پنچایت انتخاب میں حصہ لینے، پارٹی ڈھانچہ کو مطبوط کرنے، 19 ستمبر کو بٹلہ ہاؤس کی برسی پر احتجاج و پچھلہ کاموں پر غورخوض کیا گیا۔

            میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی صوبائ انچارج و قومی جنرل سکریٹری *مولانا طاہر مدنی* نے کہا کہ مرکزی و صوبائ سرکار پوری طرح سے ناکام ہے۔ ملک معاشی کمزوری کے نچلی سطح پر پہونچ رہا ہے، ہر طرف ظلم زیادتی، قتل، چوری و ڈر خوف کا راج ہے۔ روزآنہ کہیں نہ کہیں کسی کو قتل کر دیا جاتا ہے، صحافیوں سے لیکر عوام تک محفوظ نہیں ہے۔ سیکڑوں عصمت دری کے واقعات سامنے آتے ہیں مگر حکومت روک لگانے و قصورواروں کو سزا دینے میں ناکام ہے، بے روزگاری بھوک مری عام ہے۔ لیڈران اپنی جھولی بھرنے میں مست ہیں انہیں عوام کے تحفظ و ترقی سے کوئ سروکار نہیں۔ بینک و سرکاری ادارے کے ساتھ ساتھ سبھی سیکٹروں میں حالات دن بہ دن خراب ہوتے جارہے ہیں۔ اور سرکار اپنی ناکامیوں کو چپھانے کے لئے فرقہ پرستی اور جھوٹے راشٹرواد کا سہارا لے رہی ہے۔ حزب اختلاف نام کی کوئ چیز نہیں رہی۔ سب کو سی بی آئ و ای ڈی کا ڈر ہے اس لئے نام نہاد سیکولر پارٹیاں سب کچھ آنکھوں سے دیکھتے ہوئے خاموش ہیں۔ کونسل ہمیشہ ظلم کے خلاف و مظلوموں کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور حزب اختلاف کا رول ادا کرتی ہے۔ کیونکہ کونسل کا وجود ہی ظلم کی کوکھ سے ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ 19 ستمبر کو بٹلہ ہاؤس فرضی انکاؤنٹر کی 11ویں برسی پر کونسل اس دفعہ بھی دلی میں اروند کیجریوال کے گھر کا محاسبہ کر احتجاج کرے گی۔ منصفانہ جانچ کرانے کا مطالبہ کر ان کے ذریعہ کیا گیا جانچ کا وعدہ یاد دلائے گی۔ بٹلہ ہاؤس کونسل کے لئے ایک سیاسی مدعا نہیں بلکہ ہمارے پورے ضلع اعظم گڑھ پر لگے دہشتگردی کے دھبہ کو مٹانے کی جدوجہد ہے۔ جس سے ہم ضلع کی عوام سے ساتھ مانگتے ہیں۔
مولانا نے آگے کہا کہ آج سابق وزیر داخلہ پی چدمبرم صاحب اپنی گرفتاری سے قبل جانچ کرانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ وہی مطالبہ ہم پچھلے دس سالوں سے کر رہے ہیں اور ان سے بھی کر چکے ہیں مگر انہوں نے ناکار دیا۔ آج انہیں احساس ہوگیا ہوگا کہ انصاف کرنا کیوں ضروری ہوتا ہے۔
           صوبائ صدر *ٹھاکر انل سنگھ* نے کہا کہ پارٹی آئندہ ضلع پنچایت کا انتخاب پوری طاقت کے ساتھ لڑے گی اور ہر جگہ اپنے امیدوار اتارے گی۔ پارٹی لیڈران و کارکنان کو متوجہ کراتے ہوئے کہا کہ آج سے ہی تیاری شروع کر دیں اور گاؤں گاؤں کا دورہ کر پارٹی کے مقاصد و قومی صدر مولانا عامر رشادی مدنی کے مشن کو گھر گھر پہونچا کر پارٹی کو مظبوطی فراہم کریں۔
           اس موقع پر ایم آئ ایم نظام آباد اسمبلی حلقہ صدر *یوسف شیخ* اپنے درجنوں ساتھیوں کے ساتھ ایم آئ چھوڑ کر راشٹریہ علماء کونسل کی رکنیت اختیار کی اور انہیں نظام آباد اسمبلی حلقہ کا یوتھ صدر منتخب کیا گیا۔ میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے یوسف شیخ نے کہا کہ کونسل زمین پر عوام کے بیچ کام کرتی ہے، ہر مسئلے صرف تقریروں سے حل نہیں ہونگے بلکہ زمین پر اپنی بساط کے مطابق کام کرنا ہوگا، ٹرپل طلاق پر مولانا عامر رشادی صاحب کا سپریم کورٹ میں اپیل کرنے کا قدم ٹھوس اور تعمیری ہے، اور آج اسی ضرورت ہے۔ کونسل نے جو زمہ داری آج مجھے دی ہے اسے پوری ایمانداری کے ساتھ نبھانے اور پارٹی کو علاقہ میں مظبوطی فراہم کرنے کا کام کرونگا۔
                میٹنگ کی نظامت کے فرائض ماسٹر طارق نے انجام دیئے۔ اس موقعہ پر نظام آباد صدر محمد عارف، دیدار گنج صدر کمال ناصر، محمد عامر، ابصار احمد، عارف، علی شیر، اشرف اصلاحی، مشیر احمد، عرفات، بیربل پرساد، عدنان، اشتیاق احمد، بدرالدین، شاہ محمد، رحیم، پرویز، عتیق احمد، عارض، مفتی حذیفہ، مولوی افضل، شفیع اللہ، غالب کے علاوہ سیکڑوں کارکنان موجود تھے۔
اشرف اصلاحی
میڈیا انچارج