جون پور۔۔۔۔اتر پردیش (صداٸے وقت نیوز)۔
=========================
محمد حسن پی جی کالج کے میدان میں محمد حسن کرکٹ اکیڈمی کا افتتاح پیر کے روز پوروانچل یونیورسٹی کے کھیل سیکرٹری آلوک سنگھ اور مہمان خصوصی ضلع کھیل افسر رستم خان نے فیتہ کاٹ کر کیا۔ اس دوران پرنسپل ڈاکٹر عبد القادر خان پروگرام صدر آلوک سنگھ اورمہمان خصوصی رستم خان نے ضلع کے تمام کھلاڑیوں سے تعارف حاصل کیا۔
پرنسپل قادر نے اپنے خطاب میں سبھی مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں سے کہا کہ ہمیں اپنی تعلیم کے ساتھ کھیلوں میں بھی برابر کی شراکت کرنی چاہئے۔ مہمان رستم خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ریاستی حکومت اور حکومت ہند نے کھیل محکمہ کے ذریعے نوجوان کھلاڑیوں کو قومی سطح کے مقابلے کی کامیابی کے بعد انعام میں 5 لاکھ کی رقم سے بڑھا کر پچاس لاکھ کردیا گیا ہے۔ ضلع سے محمد حسن پی جی کالج کے محمد حدیث نے قومی سطح کا مقابلہ جیت کر اس ایوارڈ میں اپنا نام درج کرایا ہے۔

پروگرام صدر آلوک سنگھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس اکیڈمی کے ذریعہ ہم نہ صرف اپنے کالج بلکہ اپنے ضلع اور ملک سطح پر کھیلنے والے کھلاڑیوں کو تیار کریں گے۔اس موقع پر وجے پرتاپ سنگھ، وجئے تیواری، ڈاکٹر شاہنواز خان، ڈاکٹر قمر الدین شیخ، ڈاکٹر جیون یادو، اجے وکرم سنگھ، اقبال احمد علوی، اکیڈمی کوچ گلاب نشاد، اخیل نشاد، شکیل گجر،سنکیت یادو، پروین کمار یادو، اکیڈمی منیجر کرمانی سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔