Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, August 20, 2019

کولہا پور،سانگلی سیلاب متاثرین کے لٸیے جمیعتہ علمإ مہاراشٹر کی راحت رسانی کا کام جاری


جمعیۃعلماء ضلع بیڑاشیاء خوردنی کی 1000کٹیں تیار کررہی ہے۔
مولانا حلیم اللہ قاسمی
ممبئی20/ اگست2019 /صداٸے وقت /ذراٸع۔
======================
مغربی مہاراشٹر کے اضلاع کولہا پور،سانگلی اور اطراف کے متاثرین میں جمعیۃعلماء ضلع بیڑ (ارشدمدنی) کی جانب سے اشیاء خوردنی (آٹا،چاول، دال،تیل،شکر،نمک،مصالحہ جات اورچائے پتی)پر مشتمل 1000کٹیں تیار کی جارہی ہیں،جو عنقریب متاثرہ علاقوں 
میں تقسیم کی جائیں گی۔

جمعیۃعلماء مہاراشٹر کے جنرل سکریٹری مولانا حلیم اللہ قاسمی نے بتایا کہ جمعیۃ علماء مہاراشٹر(ارشد مدنی) فوری طور پر کھانے پینے اور پہننے اوڑھنے کی اشیاء پر مشتمل ریلیف کٹیں متاثرین میں تقسیم کررہی ہے۔مگر سیلاب کی تباہ کاری کو دیکھ کر یہ اندازہ ہوتا ہے کہ وہاں بڑے پیمانے پرمتاثرین کی امداد اور راحت رسانی کی ضرورت ہے۔ 

مولانا حلیم اللہ قاسمی نے کہا کہ جمعیۃعلماء بیڑ نے ابھی تک 5ٹن اناج جمع کر لیا ہے، جس کی کٹیں تیار کی جا رہی ہیں، اور مزید 10ٹن اناج جمع ہونے کا امکان ہے۔مولانا نے یہ بھی بتایا کہ حافظ محمد ذاکر صدیقی صدر جمعیۃعلماء بیڑکی جانب سے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم متاثرہ علاقوں میں علاج و معالجہ کے لئے روانہ ہوئی تھی،جس نے 3000کے قریب متاثرین کی طبی جانچ کرکے ان کو دوا ئیں دی۔

اناج کے جمع کرنے اورریلیف کی کٹوں کی تیاری میں جمعیۃعلماء ضلع بیڑ کے صدر مولانا حافظ محمد ذاکر صدیقی،مفتی عتیق الرحمٰن قاسمی جنرل سکریٹری،حافظ محمد جنید شہر صدر،حافظ محمد آصف صدیقی جوائنٹ سکریٹری،مولانا سلیم اشرفی تعلقہ صدر،مولانا عبد الہادی جوائنٹ سکریٹری،مولانا عبد الرحیم اشرفی ناظم تنظیم،عبد العلیم پٹیل،حافظ محمد عمر،مرزا قیوم بیگ وغیرہ نے انتھک محنت کی ہے۔
مولانا حلیم اللہ قاسمی نے اپیل کی ہے کہ  مصیبت کی اس گھڑی میں ہرفردبشراپنی حیثیت کے مطابق ان متاثرین کے لئے اشیاء ضروریہ کی کٹیں (اناج، اور روز مرہ کے استعمال کی اشیاء) پہنے کے تیار نئے (غیر مستعمل)کپڑے فراہم کرانے میں بھرپور حصہ لے۔واضح رہے کہ جمعیۃعلماء مہاراشٹر کے دفتر میں اجناس(اشیاء خوردنی) اور پہننے کے نئے کپڑے جمع کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔لہٰذاذیلی یونٹوں کے ذمہ داران اور اصحاب خیر حضرات اس کار خیر میں بھر پور حصہ لیں۔ اورنقد و اشیاء کو جمعیۃعلماء مہاراشٹرکے ریاستی دفتر،واقع امام باڑہ کمپاؤنڈ،امام باڑہ روڈ،ممبئی 9 میں جمع کرائیں.
 
جمعیۃ علماء مہاراشٹر۔۔۔