Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, August 10, 2019

عید الاضحیٰ کے مد نظر ضلع کے اعلیٰ حکام نے شہر کی کٸی مساجد و عیدگاہ کا لیا جاٸزہ

جون پور۔۔۔اتر پردیش (صداٸے وقت نیوز)۔
=========================
عیدالاضحی کی تیاریوں اور نماز کو پرامن طریقے سے کرانے کیلئے ہفتہ کے روز ضلع مجسٹریٹ اروند ملپا بنگاری،پولیس سپرٹنڈنٹ وپن مشرا اعلی افسران کے ساتھ شہر کے شاہی عیدگاہ،شاہی بڑی مسجد اور صدر امام بارگاہ کا جائزہ لیا۔اس دوران انھوں نے متعلق عبادت گاہوں کے زمہ داران سے بات کر صفائی وغیرہ کی معلومات حاصل کرتے ہوئے دیگر سہولت سے متعلق معلومات حاصل کیا۔

ہفتہ کے روز آئندہ عیدالاضحی کی نماز اور قربانی سے متعلق تیاریوں کی معلومات حاصل کرنے کیلئے ضلع مجسٹریٹ اروند ملپا بنگاری،پولیس سپرٹنڈنٹ وپن مشرا،نگر پالیکا کے ایگزیکٹیو افسر اور متعلق افسران کے ساتھ شہر کی شاہی عیدگاہ پہنچے۔شاہی عیدگاہ میں پورے شہر کی تقریباً آبادی ایک ساتھ نماز ادا کرتی ہے،اس لئے انھوں نے عیدگاہ کے زمہ داران سے ملاقات کر نماز کی تیاریوں اور انتظامیہ کی جانب سے ملنے والی سہولت سے متعلق معلومات حاصل کیا اور متعلق افسران کو جلد صفائی اور دیگر کاموں کو کرانے کی ہدایت دی۔اس دوران انھوں نے معزز شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شیرازہند جونپور ایک تاریخی شہر ہے اور یہاں کے لوگ ایک دوسرے کے تیوہار کو مل کرمناتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ عیدالاضحی کا تیوہار بھی پرامن طریقے سے منانے کی زمہ داری شہریوں کی ہے اس لئے آپشی خوشی اور رضامندی سے تیوہار کو منائے۔پولیس سپرٹنڈنٹ وپن مشرانے کہا کہ عیدالاضحی کی نماز کیلئے سابقہ سالوں کی طرح بہتر ٹریفک کے انتظام کئے گئے۔انھوں نے کہا کہ تیوہار کے دوران کسی بھی طرح کی افواہ پھیلانے والے کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔