Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, August 12, 2019

پورے ملک میں عیدا لاضحیٰ عقیدت و جوش و خروش سے مناٸی جارہی ہے۔

صداٸے وقت/ نماٸندہ/ذراٸع۔مورخہ ١٢ اگست ٢٠١٩بمطابق ١٠ ذی الحجہ ١٤٤٠۔
========================
آج عید الاضحیٰ پورے ملک میں عقیدت و احترام کے ساتھ مناٸی جا رہی ہے۔مسلمانوں میں جوش و خروش ہے۔۔صبح سویرے لوگوں نے خشوع وخضوع کیساتھ عید گاہوں و مساجد میں نماز دوگانہ ادا کی۔اس کے بعد لوگ سنت ابراہیمی کو ادا کرنے میں مصروف ہوگٸے اور لوگوں نے قربانیاں کیں۔

عید الاضحیٰ کے موقع پر صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند،وزیر اعظم نریندر مودی و دیگر سیاسی ر ہنماوں نے عید الاضحیٰ کے موقع پر مبارکباد پیش کی ہے
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ ۔سابق وزیر اعلیٰ مایاوتی ۔۔اکھلیش یادو اور دیگر سیاسی رہنماوں نے بقرعید کی مبارکباد پیش کی ہے۔
وزیر اعلیٰ یوگی نے مبارکباد پیش کرتے ہوٸے کہا کہ بقرعید کا تیوہار امن و شانتی و بھاٸی چارہ کیساتھ منایا جانا چاہیے۔
ملک کے تمام بڑے شہروں کی رپورٹ کے مطابق ہر جگہ عید الاضحیٰ دھوم دھام و امن و شانتی سے مناٸی جارہی یے
کہیں سے بھی کسی ناخوشگوار کسی واقعہ کی کوٸی خبر ہے
۔