Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, August 24, 2019

جمو کشمیر میں پابندیوں سے رنجیدہ ہوکر ایک آٸی اے ایس افسر نے نوکری چھوڑی۔

نٸی دہلی۔۔۔۔صداٸے وقت۔۔۔۔ذراٸع۔
=========================
جمو کشمیر میں ٢٠ دنوں سے لگی پابندیوں اور وہاں پر ہو رہی انسانی حقوق کی خلاف ورزی سے رنجیدہ ہو کر ایک ایک آٸی ایس افسر کنًن گوپی ناتھن عمر ٣٣ سال نے اپنی سات سالہ آٸی اے ایس کی سر وس سے استعفیٰ دے دیا۔۔۔گوپی ناتھن اس وقت یونین ٹیریٹری دادرا نگر حویلی میں کٸی شعبوں میں سکریٹری کے عہدہ پر کام کر رہے تھے۔

انھوں نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ میرے مستعفیٰ ہونے سے کوٸی فرق پڑنے والا نہیں ہے یہ بات میں بخوبی جانتا ہوں ۔۔۔مگر میرے دل اور میرے ضمیر کی آواز نے مجھے جھنجھوڑ دیا۔۔انھوں نے کہا کہ یہ ٢١ ویں صدی کا ہندوستان ہے ؟ آرٹیکل 370 ہٹانا کوٸی بہت بڑا مدعا نہیں ہے بلکہ مدعا یہ ہے کہ وہاں کے عوام کو اس بات کی آزادی ہونی چاہٸیے کہ اس کو عوام تسلیم کرتے ہیں یا نہیں۔۔۔انسانی حقوق کی خلاف ورزی ۔۔بنیادی انسانی حقوق خاص مدعا ہے ۔
اس سے قبل گزشتہ سال کیرلا کے سیلاب زدگان کی مدد میں انھوں نے اپنی شناخت چھپاتے ہوٸے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا۔جس سے ان پر سوالات بھی اٹھے تھے۔