Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, August 24, 2019

کشمیرمیں راہل گاندھی سمیت دیگرلیڈروں کونہیں ملی انٹری، کانگریس نے پوچھا- کیا چھپا رہی ہےمودی حکومت.

نٸی دہلی /صداٸے وقت/ذراٸع۔۔۔۔۔۔24اگست 2019.
=========================
جموں وکشمیرسےدفعہ 370 اوردفعہ 35 اے ہٹائےجانے کے بعد اپوزیشن لیڈروں کےایک وفد کےساتھ پہلی بارسری نگرپہنچے کانگریس کے سابق صدرراہل گاندھی کوبےرنگ واپس لوٹنا پڑا۔ راہل گاندھی اوراپوزیشن لیڈروں کےوفد نے کشمیروادی میں لوگوں سےملنے اور حالات کا جائزہ لینےکےلئے ہفتہ کو سری نگرکا دورہ کرنے کی کوشش کی اورانہیں سری نگرانٹر نیشنل ہوائی اڈے سے واپس بھیج دیا گیا۔ مرکزکےذریعہ جموں وکشمیرکوخصوصی ریاست کا درجہ واپس لینےکے بعد پانچ اگست سے جموں وکشمیرمیں پابندی نافذ ہے۔ وفد میں کانگریس، سی پی آئی- ایم، سی پی آئی، آرجے ڈی، این سی پی، ٹی ایم سی اورڈی ایم کے لیڈران شامل تھے۔

سری نگرکےلئے اڑان بھرنے والےلیڈروں میں راہل گاندھی، غلام نبی آزاد اورآنند شرما شامل تھے۔ وہیں سی پی آئی - ایم کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری، سی پی آئی کے ڈی راجہ، ڈی ایم کےکے تروچی شیوا، آرجے ڈی کےمنوج جھا اورترنمول کانگریس کے دنیش ترویدی بھی وفد کا حصہ تھے، جودہلی ہوائی اڈے سے دوپہربعد سری نگرکےلئے روانہ ہوئے.
اپوزیشن لیڈروں کے وفد کوواپس لوٹائے جانے پرکانگریس نےٹوئٹ کیا۔ کانگریس نے جموں وکشمیرکےحالات کولےکرکانگریس نے مرکزپرنشانہ سادھا۔ کانگریس نے پوچھا کہ اگر جموں وکشمیرمیں حالات ٹھیک  ہیں تومودی حکومت کیا چھپانے کی کوشش کررہی ہے؟ کانگریس کےآفیشیل اکاونٹ سےٹوئٹ کیا گیا کہ 'اگرحکومت کےدعوے کے مطابق جموں وکشمیرکی حالت 'ٹھیک' ہے، توراہل گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن لیڈروں کےوفد کوسری نگرہوائی اڈے سے واپس کیوں بھیجا گیا ہے؟ مودی حکومت کیا چھپانے کی کوشش کررہی ہے'؟
کانگریس نےٹوئٹ کیا - سری نگرپولیس کےذریعہ میڈیا اہلکاروں سے جارحانہ طورپرپیش آنےاوران کو اپوزیشن لیڈروں کے وفد سےملنےسےروکنےکی خبریں آرہی ہیں۔ ہم میڈیا کے خلاف اپنائےگئےسخت رویے کی سخت مذمت کرتے ہیں۔
وہیں وفد کوایئرپورٹ سے لوٹانے پرمدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلیٰ اورکانگریس کے سینئرلیڈردگوجےسنگھ نےکہا کہ 'گورنرکہتےکچھ ہیں اورکرتے کچھ اورہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عجیب بات ہے، گورنرکشمیربلاتے ہیں، اپوزیشن کشمیرکے لوگوں سے مل کر پریشانیوں کا حل نکالنے کے لئے جاتاہے، لیکن ایئرپورٹ سے ہی سب کو لوٹا دیا جاتا ہے۔ انہوں نےکہا کہ یہ امید ستیہ پال ملک سے نہیں تھی، ویسے ایسی ثقافت ان میں نہیں تھی، مگرپھربھی انہوں نے ایسا کیوں کیا سمجھ میں نہیں آتا۔