Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, August 24, 2019

وزیر اعظم نریندر مودی نے دبٸی میں مقیم ہندوستانٕیوں سے جمو کشمیر میں سرمایہ کاری کی کی اپیل۔

دبئی میں رہنے والے ہندوستانیوں سے وزیراعظم مودی نےکہا- جموں وکشمیرمیں سرمایہ کاری کا بہترین موقع۔
ابو ظہبی/صداٸے وقت /ذراٸع۔۔۔۔24 اگست 2019.
=========================
وزیراعظم نریندرمودی نے ہفتہ کوکہا کہ ہندوستان اپنی 'سیاسی استحکام اور قابل اعتماد پالیسیوں' کے سبب آج دنیا میں سرمایہ کاری کا ایک دلکش مقام بن گیا ہے۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات (یواے ای) میں رہنے والے ہندوستانی برادری کےتاجروں سے جموں وکشمیر میں سرمایہ کاری کی بھی اپیل کی۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات کی راجدھانی ابوظہبی میں ہندوستانی باشندوں (این آرآئی) تاجروں کی ایک تقریب کو خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ وزیراعظم نےبیرون ممالک میں رہنے والے ہندوستانی برادری کے لوگوں کے تئیں شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طبقے نے ملک کی اقتصادی ترقی میں بڑا اہم 
تعاون دیا ہے.

وزیراعظم نریندرمودی نے ہندوستان میں اقتصادی مواقع کا ذکرکرتے ہوئے کہا 'سرمایہ کاروں کوترغیب دلانے میں سیاسی استحکام اور قابل اعتماد پالیسیوں کا اہم کردارہوتا ہے۔ ان عوامل کے سبب ہندوستان آج پوری دنیا کا ایک پرکشش سرمایہ کاری کا مقام بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپنی سبھی پالیسیوں اقتصادی ترقی کو فروغ دینے، روزگارپیدا کرنے اورمیک ان انڈیا کوتقویت دینے کے لئے بنائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 'ہم اس بات پربھی توجہ دیتے ہیں کہ سرمایہ کاروں کو ان کی سرمایہ کاری پراچھی کمائی بھی ہو۔