Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, August 24, 2019

متحدہ عرب امارات کےاعلیٰ ترین شہری اعزاز'آرڈرآف زائد' سے سرفراز کئےگئے وزیراعظم مودی

گزشتہ اپریل میں متحدہ عرب امارات نے دوطرف اسٹریٹجک تعلقات کو بڑھاوا دینے میں اہم کردارادا کرنےکےلئے وزیراعظم مودی کویہ اعلیٰ ترین شہری اعزازسےسرفرازکرنےکا اعلان کیا تھا۔
صداٸے وقت /ذراٸع۔۔۔24 اگست 2019.
=========================
وزیراعظم نریندرمودی کومتحدہ عرب امارات میں ملک کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز 'آرڈر آف زائد' سے نوازا گیا ہے۔ وزیراعظم مودی کو یہ اعزاز دوطرفہ اسٹریٹکج تعلقات کوبڑھانے میں اہم کردارادا کرنےکےلئےدیا گیا ہے۔  گزشتہ اپریل میں متحدہ عرب امارات نے دوطرف اسٹریٹجک تعلقات کو بڑھاوا دینے میں اہم کردارادا کرنےکےلئے وزیراعظم مودی کویہ اعلیٰ ترین شہری اعزازسےسرفرازکرنےکا اعلان کیا تھا۔ یہ اعزاز متحدہ عرب امارات کے بانی شیخ زائد بن سلطان النہیان کےنام پرہے۔ یہ خصوصی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ یہ اعزاز وزیر اعظم مودی کوخلیج ممالک کے لیڈرکی پیدائش کے موقع پر سرفراز کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نریندرمودی جمعہ کے روزمتحدہ عرب امارات (یواے ای) پہنچے ہیں۔ یہاں وزیراعظم نے یواے ای کے بازارمیں روپے کارڈ کی پیشکش کی، جس سے یہاں کی بہت سی دوکانوں اورتجارتی اداروں میں بھی ہندوستان کے اس ڈیجیٹل ادائیگی کارڈ سے خریداری کی جاسکتی ہے۔ یواے ای مغربی ایشیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جس نے الیکٹرانک ادائیگی کے لئے ہندوستان کے عمل کو اپنایا ہے۔ ہندوستان اس سے پہلے سنگا پور اوربھوٹان میں روپے کارڈ کا استعمال شروع کرچکا ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نریندرمودی جمعہ کی دیررات متحدہ عرب امارات  پہنچے۔ جہاں وہ ابوظہبی میں ولی عہد شہزادہ شیخ محمد بن زائد النہیان سےملاقات کریں گے۔ وزیر اعظم ابوظہبی میں اعلی قیادت کے ساتھ دوطرفہ بات چیت کریں گے۔ ساتھ ہی ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

در اصل، وزیر اعظم مودی تین ممالک فرانس ، متحدہ عرب امارات اور بحرین کے دوسرے مرحلے کے تحت پیرس سے براہ راست متحدہ عرب امارات کی راجدھانی ابوظہبی پہنچے ہیں۔ پی ایم مودی نے ٹویٹ کیا ، 'میں ابوظہبی پہنچا ہوں۔ شہزادہ شیخ محمد بن زائد  کے ساتھ بات چیت کو لےکرپرامید ہوں اورہندوستان اورمتحدہ عرب امارات کےمابین دوستی کےتمام پہلوؤں پرتبادلہ خیال کیا جائےگا۔ اس دورے کے دوران معاشی تعلقات کو مضبوط بنانا بھی ایجنڈے میں شامل ہوگا'۔