Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, August 9, 2019

ٹریکٹر کے کھیت میں اتارنے کی معمولی بات پر چلی لاٹھیاں۔۔١٠ افراد زخمی

جون پور۔۔اتر پردیش (صداٸے وقت نیوز)۔
=========================
مچھلی شہر کوتوالی حلقہ کے تلاپور گاؤں میں کھیت میں ٹریکٹر اتارنے کو لیکر دو فریق کے درجنوں کو لاٹھی ڈنڈہ لیکر ایک دوسرے پر حملہ ور ہو گئے۔اس خونی مارپیٹ میں دونوں فریق سے10 افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاع پر پہنچی پولیس نے سبھی زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں سے چار زخمیوں کی حالت نازک دیکھ کر ڈاکٹروں نے ضلع اسپتال ریفر کردیا۔ جہاں ایک کی دوران علاج موت ہو گئی۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں رہائشی میہی لال گوتم جمعہ کی صبح آر سی سی چکروڈ سے ٹریکٹر لیکر کھیت جوتائی کیلئے جا رہا تھا۔اس دوران مہیندر گوتم نے کھیت میں ٹریکٹر اتارنے کیلئے منع کرنے لگا جس پر دونوں کے درمیان کہا سنی ہونے لگی۔کہا سنی ہونے کے دوران ہی دونوں فریق کے درجن بھر لوگ جمع ہو گئے اور لاٹھی ڈنڈہ لیکر ایک دوسرے پر حملہ ور ہو گئے۔دونوں طرف سے جم کر چلے لاٹھی ڈنڈے میں ایک فریق سے مہندر 45 ولد جنگالی، راجندر 40، سریندر 35، وریندر 30، پون 16 ولد راجندر، سونی 17 بنت راجندر، شنی 22 ولد مہیندر زخمی ہوگئے جبکہ دوسرے فریق سے میہی لال 55 ولد رام دیو، اجے 35 ولد میہی لال اور چندہ دیوی 50 زخمی ہوگئی۔مقامی لوگوں نے واقعہ کی اطلاع پولیس کو دیا جس پر پہنچی پولیس نے سبھی زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں سے ڈاکٹروں نے چار زخمیوں کو بہتر علاج کیلئے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔ضلع اسپتال میں دوران علاج مہندر کی موت ہو گئی۔معاملے میں پولیس نے دونوں فریق سے تحریر لیتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔