Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, August 9, 2019

جونپور۔۔۔چرم قربانی کے مساٸل کو لیکر اہم میٹنگ۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (صداٸے وقت نیوز) ۔
=========================
اسلامک ویلفئر سوسائٹی کے زیر اہتمام چرم قربانی کے مسائل کو لے کر ایک میٹنگ محلہ سپاہ واقع جامعہ مو منہ للبنات کے احاطہ میں منعقد ہو ئی جس کی صدارت مولانا حسان احمد قاسمی نے کیا۔میٹنگ میں چرم قربانی کے مسائل پر تبادلہ خیال کر تے ہوئے حاضرین نے کہا کہ قربانی کی کھال کو ضائع کر نے کے بجائے مستقل حل نکالا جا ئے۔ اس کے علاوہ دیگر فضلات جس کو ہم بیکار سمجھتے ہو ئے دفن کر دیتے ہیں اس کی قیمت سمجھ کر منڈیوں تک پہنچانے کا مستقل انتظام کیا جا ئے تا کہ مدارس یا دینی ادراون کو فائدہ پہنچ سکے۔اس کے علاوہ قربانی کے گوشت کو ضائع مانتے ہو ئے تسلیم دفن کرنے کے بجائے کوئی مستقل حل نکا لا جا ئے تاکہ غریبوں تک 
اس کو پہنچا یا جا سکے۔

اس مو قع پر جامعہ مومنہ للبنات کے بانی مولانا انوار احمد قاسمی نے کہا کہ بیشک موجودہ وقت میں منڈیوں میں کھال کی قیمت کم ہے لیکن ہم اسے مستقل نہ مان کر آنے والے دنوں میں بہتری کی امیدوں کے ساتھ کھال کو جمع کریں کیوں کہ اس پیشہ سے بہت سے مسلمان جڑے ہو یے جن کا ذریعہ معاش بھی یہی ہے ہم اپنے ذاتی مفاد کے لئے موجودہ حکومت کے لئے نظیر نہ بنیں چونکہ ارباب مدارس کے اخراجات کے پورے ہو نے میں کسی دور میں چرم قربانی بھی ایک ذریعہ ثابت ہوتی رہی ہے ہماری اجلت کہیں فرقہ پرستوں کے لئے نظیر نہ بن جائے اس لئے میرے خیال میں چرم قربانی کو ضائع کر نے کے بجائے چرم قربانی کے علاوہ مدارس کے لئے بطور معاونت کچھ رقم بھی اہل خیرت حضرات تعاون کریں اور مسلمانون سے اپیل کی جائے کہ چرم قربانی کو ایک جگہ جمع کر یں اس ضمن میں اسلامک ویلفئر سوسائٹی اپنا ہیلپ نمبر مختلف ذرائع سے عوام کو روشناش کرا ئے گی تاکہ چرم قربانی کو ضائع ہو نے سے بچا یا جا سکے۔انھوں نے کہا کہ بیشک ترقی کے اس دور میں انسانوں نے تحقیق کے ذریعہ جانوروں کے بیشتر اجز اکے استعمال کا طریقہ نکال لیا ہے اور کہیں نہ کہیں جانورں کی کھال کے علاوہ اوجھڑی، سینگ،و دیگر اشیاء بھی استعمال میں لا ئی جا تی ہے جو اچھے داموں میں فروخت کی جا تی ہیں آئندہ سالوں میں سوسائٹی کے ذمہ داران قربانی کے جانوروں کے فضلاتی اجزا کو کیسے فروخت کیا جا ئے اس کا مستقل حل تلاش کر یں گے تاکہ یتیموں، ناداروں کا جائز حق انھیں مل سکے۔ا س کے علاوہ قربانی کے گوشت کو دفن کر نے کے بجائے غریب مسلمانوں تک کیسے پہنچا یا جا ئے اس کی بھی مستقل حل تلاش کیا جا ئے گا۔انھوں نے کہا کہ میں امید کرتاہوں کی ہماری چھٹی سے سعی (محنت) لاکھوں غریب مسلمانوں کے لئے کار آمد ثابت ہو گی اور ساتھ ہی جانوروں کے فضلات اور دیگر اشیاء سے پیدا ہو نے بیماریوں اور بدبو سے بھی نجا ت حاصل ہو گی۔اس مو قع  پر مسیح الزماں خاں، ڈٖاکٹر محمد اعظم خاں، راشد کمال، محمد جعفر، جاوید احمد، اقرار احمدانصاری، نیئر اقبال جمالی، سراج احمد انصاری وغیرہ خصوصی طور پر مو جود رہے۔