Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, August 2, 2019

اکبرالدین اویسی کے خلاف درج ہوا معاملہ، لٹکی گرفتاری کی تلوار


مجلس اتحاد المسلمین کے رکن اسمبلی نے 23 جولائی کوایک تقریرکی تھی، جسے لے کر عدالت نے ان پرمعاملہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔
صداٸے وقت/ذراٸع۔
========================
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی کے بھائی اوررکن اسمبلی اکبرالدین اویسی کے خلاف پولیس نے تلنگانہ کے کریم نگرتھانے میں دفعہ 153 اے کے تحت معاملہ درج کیا ہے۔ تلنگانہ کی مقامی عدالت نے اکبرالدین اویسی کے خلاف معاملہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔ اب ان پرگرفتاری کی 
تلوارلٹک رہی ہے۔

واضح رہے کہ 23 جولائی کواکبرالدین اویسی نے ایک تقریرکی تھی، جسے لے کرعدالت نے ان پرکیس درج کرنے کا حکم دیا تھا۔
واضح ہو کہ اکبر الدین اوٕیسی اپنے متنازعہ بیانات کیوجہ سے اکثر سرخیوں میں رہتے ہیں۔۔۔ان کو ایک معاملہ میں ایک سال کی سزا بھی ہوچکی ہے۔گزشتہ دنوں انھوں نے ہندو فرقہ کے خلاف غیر مناسب تبصرہ کیا تھا۔