Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, August 3, 2019

” جل شکتی “ مہم کے تحت پانی کے تحفظ پر سیمینار کا انعقاد۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش ۔مل(صداٸے وقت نیوز) ۔ایک اگست سے آئندہ 15اگست تک چلنے والے جل شکتی مہم کے تحت آر ڈی ایم شیعہ انٹر کالج میں ضلع مجسٹریٹ اروند ملپا بنگاری کی صدارت میں پانی کے تحفظ کے لئے ایک پروگرام کا 
انعقاد کیا گیا۔

پروگرام میں ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ ماحول تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے، بارش پہلے کی بنسبت کم ہورہی ہے۔ پانی زندگی ہے، جس کا تحفظ کرنا بہت ضروری ہے۔ ہم زمین سے پانی کو نکال رہے ہیں لیکن اسے زمین میں واپس نہیں ڈال رہے ہیں، جس کی وجہ سے پانی کی سطح بہت نیچے چلی گی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس صرف 4 فیصد پانی استعمال کے لئے دستیاب ہے۔ اس دوران انہوں نے طلباء کو چھت سے گرنے والے پانی کو محفوظ رکھنے اور بڑی مقدار میں پودے لگانے کی ترغیب دی۔اس دوران انھوں نے کالج کے احاطے میں روف ہارویسٹنگ نظام اور درختوں کی شجرکاری کا معائنہ بھی کیا گیا۔ پانی کے تحفظ پر پوسٹر لگا کر کالج کے طلباء کو بیدار کیا گیا۔اس موقع پر کالج کے مینیجر نجم الحسن نجمی، ڈاکٹر سید علمدار حسین پرنسپل، ذاکر حسن، سید محمد عباس زیدی، محمد عباس رضوی، مرزا جاوید سلطان، انجم سعید، اعظم خاں سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔