Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, August 3, 2019

مرکزی حکومت کشمیر میں پھیلا رہی ہے افراتفری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مفتی محبوبہ۔

بڈگام:۔۔۔جمو کشمیر۔۔۔صداٸے وقت۔۔۔ذراٸع۔
=========================
  پی ڈی پی صدراورجموں وکشمیرکی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نےمرکزی حکومت اورریاستی گورنرانتظامیہ پروادی کشمیرمیں افراتفری پھیلانےکا الزام عائد کرتے ہوئےکہا کہ ریاست کی علاقائی مین اسٹریم سیاسی جماعتیں کسی بھی کشمیرمخالف اقدام کے خلاف متحد ہوکرلڑیں گی۔ انہوں نےکہا کہ علاقائی جماعتوں پرکرپشن کےالزامات عائد کر کےانہیں بدنام کیا جارہا ہے۔

محبوبہ مفتی نےہفتہ کےروز یہاں پارٹی کی ایک تقریب کے حاشئے پرنامہ نگاروں کو بتایا 'اگرحکومت ہند کوئی کشمیرمخالف اقدام نہیں اٹھانے والی ہےتو پھریہاں سے امرناتھ یاتریوں اورسیاحوں کوکیوں بھگایا جارہا ہے۔ یہاں این آئی ٹی کےطلباء سےکیوں کہا جا رہا ہے کہ گھروں کوواپس لوٹ جاو۔ افراتفری توسرکارپھیلا رہی ہے۔ یہاں کی انتظامیہ توروز ایڈوائزریاں جاری کررہی ہے'۔
جموں وکشمیرکی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے مزید کہا 'میرا یہ کہنا ہےکہ ہم تمام مین اسٹریم جماعتیں جن کویہاں کرپشن کےنام پربدنام کیا جارہا ہے، ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ ہم اکٹھےآخری سانس تک جموں وکشمیرکےتشخص کی حفاظت کریں گے'۔