Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, August 2, 2019

طالبہ کی خود کشی کی کوشش!!

جون پور..اتر پردیش۔ (صداٸے وقت نیوز)۔
=========================
مچھلی شہر کوتوالی حلقہ کے متھورا گاؤں میں انٹر کی ایک طالبہ نے کسی بات سے ناراض ہو کر پھانسی لگا کر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔پھانسی لگانے کے دوران گھر کے کسی بچے نے دیکھ کر شور مچا دیا جس پر پہنچے اہل خانہ نے طالبہ کو پھانسی سے اتار کر علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں سے ڈاکٹروں نے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔
بتاتے ہیں کہ مذکورہ گاؤں رہائشی کویتا17بنت شنکر لال مقامی انٹر کالج میں انٹر میڈیٹ کی طالبہ ہے۔گزشتہ روز کسی بات کو لیکر اہل خانہنے ڈانٹ دیا تھا جس سے ناراض ہو کر طالبہ مکان کے دوسرے حصے کے کمرے میں خود کو بند کر ساڑی کے سہارے پھانسی لگا کر خودکشی کرنے کی کوشش کرنے لگی۔طالبہ کی اس حرکت کو گھر کے کسی بچے نے دیکھ کر شور مچادیا جس پر اہل خانہ نے پہنچ کر دروازہ توڑ کر پھانسی پر لٹک رہی طالبہ کو اتار کر مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں حالت نازک دیکھ ڈاکٹروں نے بہتر علاج کیلئے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔