Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, August 2, 2019

وزیر اعظم رہاٸشی اسکیم کے تحت مستفید ہونیوالوں کا کارپوریٹر پر کیمشن منگنے کا الزام۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (صداٸے وقت نیوز)۔
=========================
شہر کے ہرکھپور وارڈ میں وزیر اعظم شہری رہائش کے درجنوں مستفید نے کلکٹریٹ پہنچ کر وارڈ کے کارپوریٹر کے خلاف کاروائی کی مانگ کرتے ہوئے نعرے بازی کر جم کر ہنگامہ کیا۔سبھی مستفید نے بتایا کہ وارڈ کا کارپوریٹر شہ زور قسم کا ہے اور وزیر اعظم شہری رہائشی منصوبے کے تحت پہلی قسط میں آئی رقم میں کمیشن مانگتے ہوئے تعمیری کام کو رکوا دیا ہے۔اتناہی نہیں محلے کی نالی،انٹرلاکنگ کا کا بھی نہیں کرانے کی دھمکی دے رہا ہے۔اسی درمیان انتظامی افسران کی میٹنگ لینے پہنچے صوبائی وزیر مملکت گریش چندر یادو کو دیکھتے ہی سبھی نے ان کا گھیراؤ کر دیا جس پر وزیر مملکت نے ان کی باتوں کو سنتے ہوئے معاملے کی جانچ کی ہدایت پی ڈی ڈوڈا کو دیا۔
مرکزی حکومت کی سبھی غریب شہریوں کیلئے پکا مکان بنوانے کیلئے وزیر اعظم شہری رہائشی منصوبہ چل رہا ہے جس کے تحت مذکورہ وارڈ کے درجن بھر لوگوں کا انتخاب ہوا۔مکان تعمیر کیلئے جیسے ہی پہلی قسم کی رقم اہل مستفید کے اکاؤنٹ میں آئی سبھی غریبوں کے چہروں پر پکے مکان میں رہنے کی خوشی آگئی تھی۔الزام ہے کہ اکاؤنٹ میں پیسہ آنے کی اطلاع ملتے ہی وارڈ کا کارپوریٹر شیو کمار موریہ ان کے پاس پہنچ گیا اور مکان تعمیر کیلئے آئے پیسے میں اپنا کمیشن مانگنے لگا جس پر مستفید لوگوں نے اعتراض کیا تو شہ زور نے مکان کی تعمیری کام کو رکواتے ہوئے کمیشن نہیں دینے پر نالی اور انٹر لاکنگ کی سہولت نہیں دینے کی دھمکی دی جس پر ناراض ہوئے درج بھر لوگ کلکٹریٹ میں انصاف کی فریاد لیکر پہنچ گئے اور نعرے بازی کرتے ہوئے ہنگامہ کرنے لگے۔ڈی ایم دفتر کے سامنے سبھی نعرے بازی کر ہے تھے کہ اسی درمیان ترقیاتی کاموں کی جائزہ میٹنگ لینے صدر ایم ایل اے صوبائی وزیر مملکت گریش چندر یادو بھی پہنچ گئے جن کو دیکھتے ہی سبھی نے انھیں روک لیا اور پورے معاملے سے آگاہ کرایا۔معاملے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے صوبائی وزیر نے فوراً پی او ڈوڈا کو موقع پر بلا کر معاملے کی جانچ کر کاروائی کرنے کی ہدایت دی۔