Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, August 4, 2019

تین طلاق کی آڑ میں دو خطرناک بل کی منظوری۔!!!

از/عاطف سنابلی ممبٸی/صداٸے وقت/ ڈاکٹر نازش احتشام اعظمی۔
=========================
کانگریس مُکت بھارت نہیں مسلم مُکت بھارت کی طرف عملی اقدام ...
ملک کا مسلمان تین طلاق بل میں پڑا اور الجھا ہےاسی کی آڑ میں بہت منصوبہ بند طریقے سے اس سے کہیں زیادہ خطرناک اور ہر فرد کو متاثر کرنے والے دو بل ملک کے دونوں ایوانوں میں پاس کرلئے گئے
نمبر ۱- NRC (نیشنل رجسٹرآف سٹیزن شپ)
اس بل کے بڑے دوررس اثرات مرتب ہونے والے ہیں، 
اس بل کے منظورہونے کے بعد ہر مسلمان کو ثابت کرنا ہوگا کہ وہ اصلی ہندوستانی ہے، ہر مسلمان کا نام این آر سی میں درج ہونا ضروری ہوگا، صرف مسلمانوں کے لئے شناختی کارڈ ایشو کئے جائیں گے اور دنیا کے تمام ملکوں کے پناہ گزیں مسلمانوں کو ملک سے بھگانے پر عمل 
درآمد ہو گا.... 

ایک معتبر انگریزی اخبار کے مطابق مرکزی حکومت نے صوبائی حکومتوں کو یہ حکم جاری کیا ہے کہ Detention centre  بنائے جائیں جس میں غیر ملکی پناہ گزیں مسلمانوں کو جمع کیا جائے جو کسی وقت جرمنی میں یہودیوں کے لئے بنایا گیا تھا ....
  نمبر دو :
The unlawful
Aactivities  (prevention) Amendment bill 2019
جو ملک کے ہر ہندوستانی بالخصوص ایک ایک مسلمان کو متاثر کرنے والا ہے ..تاناشاہی کو مضبوط کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہے،جمہوریت کی جڑوں کو کمزور کرنے والا ہے .....دوسرا بل کسی بھی فرد کو دہشت گرد بناسکتا ہے، حکومت جب جسے چاہے اپنی ایجنسیوں کے ذریعہ دہشت گرد اور آتنک وادی گھوشِت کردے، اور اس کے الزام میں جیل کے سلاخوں میں ڈال سکتا ہے. اس پر کوئی بحث نہیں ...اس کی طرف کوئی توجہ نہیں..... ہر فرد کو دہشت گرد قرار دینے والا بل ملک کے ہر حق گو، حق پسند اور جمہوری قدروں کے پاسبانوں کے لئے بہت ہی مہلک اور خطرناک ثابت ہوگا ....سچ اور حق کی آوازیں مدفون ہوکر رہ جائیں گی .....جہموری نظام کمزور ہوگا ....احتجاج اور حکومت کی غلط پالیسیوں کے خلاف کوئی بھی جمہوری اور آئینی سرگرمی اور صدائے احتجاج واصلاح دب کر رہ جائے گی ......
بہر حال ...
جو کچھ ہے شاید اللہ کی طرف سے ہے ....اس پر ملک کے مسلمانوں کو مل بیٹھ کر احتساب کرنے اور اسباب وعوامل کا تجزیہ کرکے ان کے تدارک کی ضرورت ہے، ساتھ ساتھ امت اسلامیہ ہند کے ایک ایک فرد کو بیدار کرنے اور اس کے اندر اسلامی اور ملی حمیت پیداکرنے اور جگانے کی ضرورت ہے....امت اسلامیہ ہند ہمہ جہت مسائل و مشکلات کے ساتھ ساتھ حکومت کی طرف سے بھرپور گھیرا بندی کا شکار ہے .....آنے والے حالات بہر حال بہت اچھے نہیں ہیں
اللہ ملک کے مسلمانوں کو صحیح اور سچے دین اسلام کا علمبردار بنائے، اجتماعی اور ملی شعور کی سمجھ نصیب کرے ، امن وآشتی اور دین و شریعت کی آزادی کے ساتھ جینے کی توفیق عطا کرے ....
*عاطف سنابلی* ( ممبئی)