Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, August 18, 2019

تعلیمی معیار کو بلند کرنے کے لٸیے ایک اہم میٹنگ کا انعقاد


اعظم گڑھ اترپردیش /صداٸے وقت/غفران احمد کی رپورٹ
=========================
پوٸی تھانہ حلقہ کے تحت واقع،  تعلیمی لحاظ سے معروف و مشہور  کوہنڈہ  گاٶں میں مدرسہ دینیات والزہرا نسواں کے احاطے میں بعنوان بچوں کی تعلیم وتربیت پر ایک میٹنگ منعقد کی گئی
بتاریخ 18 اگست 2019 بروز اتوار بوقت 10 بجے مدرسہ کے احاطے میں بچوں کی تعلیم وتربیت پر ایک خاص میٹنگ منعقد کی گئی میٹنگ میں مدرسہ کے اراکین و گاءوں  واطراف کے تعلیم و تعلم سے وابستہ لوگوں نے شرکت کی میٹنگ اپنے طے شدہ وقت پر شروع ہوئی میٹنگ کی صدارت کی ذمہ داری   جناب تبریز احمد صاحب  کو دی گئی  ۔صدر موصوف نے سبھی شامل مجلس کو ایجینڈ آ پڑھ کر سنایا پھر سبھی شرکاءے  مجلس نے اپنی اپنی رائے پیش کی لوگوں نے کہا کہ اگر ہمیں اپنے تعلیمی میعار کو اور اونچا کرنا ہے تو ہمیں سرپرستوں سے مدد کی ضرورت ہے جس کے لئے ہمیں وقتا فوقتا سرپرستوں کی میٹنگ  کرنی چاہیے  اور اس کے علاوہ اساتذہ کی حسب ضرورت ٹریننگ دی جائے تاکہ انکے اندر درس تدریس کا بہترین طریقہ پیدا کیا جاسکے اور  وہ خود بھی بحوصلہ رہ کر بچوں کی ذہن سازی اور باشعور بنا سکے 


اور اس میٹنگ میں جو سب سے اہم بات نکل کر سامنے آئے  ہے کہ ایک مجلس تعلیمی  کا انتخاب کیا جائے  جس عملہ میں کم از کم پانچ رکن ہوں اور یہ لوگ ماہ وار کبھی بھی کسی بھی شعبہ کا جائزہ لیں اور اپنی رپورٹ صدر مدرس کو دیں ۔اور مقدار خانگی کا جائزہ لیں کہ اساتذہ نے اپنے کام  کو وقت پر کر لیا ہے کہ نہیں کام پورا  نہ ہونے پر استاد سے اسکی وجوہات کو جانیں ۔گاہے بگاہے اساتذہ کی بھی میٹنگ ہوتی رہے ۔