Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, September 10, 2019

عراق: کربلا میں ہوئی بھگدڑمیں31 شیعہ زائرین ہلاک، 100 زخمی!

صداٸے وقت/ذراٸع/ایجنسیاں/١٠ ستمبر ٢٠١٩۔
=========================;
بغداد: عراق کے جنوبی شہرکربلا میں یومِ عاشورہ کےجلوس کےدوران میں گذرگاہ کا ایک حصہ گرگیا ہے، جس سے 31 افراد ہلاک اور100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ عراقی وزارت صحت کے ترجمان سیف البدر نے یہ اطلاع دی ہے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق کربلا میں یہ واقعہ ماتمی جلوس کے آخری سرے میں پیش آیا ہے جس سے لوگوں میں افراتفری پھیل گئی اور بھگدڑ مچ گئی۔

کربلا میں 10محرم کے جلوس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ہے اورعراق کےعلاوہ دنیا کے دوسرے ملکوں سے بھی اہلِ تشیع اس جلوس میں شرکت کے لئےآئے تھے۔ عراقی حکومت نے اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئےتھے۔ وزارت کے ترجمان نے ایک بیان جاری کرکےکہا، "کربلا کی بھگدڑ میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر31 ہو گئی ہےاور100 دیگرزخمی ہوئے ہیں۔ اس سے قبل 16 لوگوں کے مارے جانےکی اطلاع تھی۔ "
واضح رہے کہ نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم حضرت امام حسین کے یوم شہادت کےروز دنیا بھرسے لاکھوں افراد کربلا میں جمع ہوتے ہیں۔ حضرت امام حسین اوراُن کے ساتھیوں کی عظیم قربانی کی یاد میں یوم عاشور کے موقع پر جلوس نکالے جاتے ہیں۔یومِ عاشور ہر سال اسلامی کیلنڈر کے پہلے مہینے کی 10 تاریخ کو منایا جاتا ہے۔ اسی مناسبت سے 10 محرّم کو یومِ عاشورہ بھی کہا جاتا ہے۔ اس موقع پرعزاداران حضرت حسین کی یاد میں مجالس کا انعقاد کرتے ہیں جب کہ ماتمی جلوس بھی نکالے جاتےہیں
کربلا جہاں پر حضرت حسینؒ کی شہادت ہوٸی تھی وہاں پر سب سے بڑا جلوس نکالا جاتا ہے۔